سوشل میڈیا پر ملک دشمن، بنیاد پرست اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی نے سوشل میڈیا پر ملک دشمن اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے کی لاگت کے میڈیاتھنک ٹینک منصوبے کی انتظامی منظوری دے دی۔

منصوبے کے تحت انتشار اور شدت پسندی سے متعلق جعلی اور اشتعال انگیز خبروں پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے میڈیا تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ کیاہے، محکمہ داخلہ پنجاب میڈیاتھنک ٹینک کےمنصوبے پرعملدرآمد کرے گا۔

پنجاب کا محکمہ داخلہ مین اسٹریم میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا کی24گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا، 12 کروڑ49لاکھ روپے کی لاگت کاتھنک ٹینک کا منصوبہ24ماہ میں مکمل ہوگا۔ فیک نیوزکی فوری نشاندہی ممکن ہوگی،فوری سدباب کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحتی ففتھ جنریشن تھریٹس ختم کیے جائیں گے، ایکس، فیس بک، یو ٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔ انتشار،شدت پسندی سےمتعلق جعلی اور اشتعال انگیزخبروں پرفوری طور پر ایکشن لیاجائے گا۔ فیک نیوزکی تجزیاتی رپورٹس مرتب کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے تینتیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق منصوبے کےتحت 500 کے وی کی 290کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائےگی،اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی پہنچانے والی اہم گرڈ تنصیبات بھی اپ گریڈ ہوں گی۔

اے ڈی بی کےمطابق 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرنارمل قرض جبکہ ساڑھے چار کروڑ ڈالر رعایتی قرض دیا جائے گا، منصوبہ شمالی علاقوں سے 32سو میگا واٹ سستی پن بجلی بڑےشہروں تک منتقل کرنے میں مدد دے گا،منصوبے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کا مجموعی خرچ گھٹے گا۔

کراچی، منگھوپیر میں فیکٹری مالک کو 10کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ بجلی کےشعبےمیں طویل مدتی پائیدار اور سستی توانائی کے اہداف کو تقویت ملے گی۔ منصوبہ ادارہ جاتی صلاحیت،مالی نظم و نسق اور عوامی آگاہی اقدامات کو بھی مضبوط کرے گا۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہوشیار! سوشل میڈیا اور وٹس ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری کے نام پرفراڈ
  • پاکستان کا خوف، بھارتی فوج روس سے ففتھ جنریشن طیارے خریدنے پر مجبور
  • صدر ٹرمپ کی جانب سے روس اور یوکرین امن منصوبے کی منظوری
  • صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • ٹی10 لیگ: ہربھجن سنگھ کا شاہنواز دھانی سے مصافحہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت دے دی
  • امریکی صدر نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی
  • وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیدی،فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت