اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ ہونے تک افغانستان کے ساتھ تجارت بند رہے گی۔جمعے کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ تجارت بند کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، افغانستان نے پاکستان کے تاجروں اور تجارت پر حملے کیے، پاکستان اپنے شہریوں کی زندگی کی قیمت پر افغانستان کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سیکیورٹی اور تجارت کو الگ رکھنے کی کوشش کی مگر افغانستان سے پاکستان پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔

افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئےطاہر اندرابی نےکہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کے ثالثی وفد پر بیان کا خیر مقدم کرتا ہے، ترکیہ کے وفد کا دورہِ پاکستان، نائب صدر کے غیر ملکی دوروں کی وجہ سے التوا کا شکار ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ کئی ممالک نے پاک-افغان ثالثی کی بات کی ہے، افغانستان میں ہمارا سفارت خانہ اور افغانستان کا یہاں سفارت خانہ کھلا ہے، دونوں سفارت خانوں سے مواصلاتی چینل کھلے ہوئے ہیں۔

طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا پاک-بھارت جنگ پر امریکی کانگریس کی تحقیقی رپورٹ جاری ہوئی ہے، پاک-بھارت تناؤ میں کمی اور غزہ جنگ بندی میں امریکی کردار کو سراہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: افغانستان کے ساتھ کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

افغانستان کی بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں

پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد افغان وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے
نورالدین عزیزی بھارتی وزیر خزانہ ،تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں

افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔افغان وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مقصد علاقائی تجارت میں افغانستان کا کردارمضبوط کرنا ہے۔دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی تصویر شیٔر کی اور کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہے، 2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد بھارت نے اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ابھی تک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تنازع میں ثالثی پر عملی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، دفتر خارجہ
  • دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی، ترجمان دفتر خارجہ
  • تجارت کے نام پر پاکستانیوں کے قتل کا لائسنس جاری نہیں کرسکتے، صبر جواب دے گیا، دفترِ خارجہ
  • افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں مسلسل استعمال ہو رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • افغان طالبان نے سرمایہ کاری کی تلاش میں نئی دہلی کا رُخ کرلیا
  • افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟
  • افغانستان کی بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
  • افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
  • بھارت سے تجارت: افغان وزیر نورالدین عزیزی نئی دہلی پہنچ گئے