Daily Mumtaz:
2025-11-19@18:15:28 GMT

روس کی پاک بھارت اور پاک افغان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

روس کی پاک بھارت اور پاک افغان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش

اسلام آباد(نیوزڈیسک)روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے یہ پیشکش اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزکی تقریب سے خطاب کے دوران کی۔

انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے دو ہمسائیوں کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے، ماسکو کو علاقائی سلامتی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔

روسی سفیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

البرٹ پی خوریف نے یہ بھی کہا کہ ہم علاقائی، سماجی اور معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں، روس پاکستان کو اہم علاقائی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان صدر پیوٹن کے گریٹر یوریشین پارٹنرشپ وژن کے تحت اہم علاقائی حیثیت رکھتا ہے، روسی صدر کے وژن کے تحت علاقائی مسائل علاقائی فریقین کو ہی حل کرنے چاہئیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی ٍدہلی: افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

افغان قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہے، 2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد بھارت نے اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
  • بھارت کو ’غیر مسلم اور اسلام مخالف‘ ملک قرار دینے سے دہلی کی دلالی تک افغان طالبان کی قلابازیاں
  • بھارت سے تجارت: افغان وزیر نورالدین عزیزی نئی دہلی پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار کی پیوٹن سے ملاقات: علاقائی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • تنازعات کے باعث لگتا ہے پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں: نازش جہانگیر
  • بنگلہ دیش میں انصاف کی فتح‘ بھارت کے علاقائی تسلط کی ناکامی 
  • بھارت و افغانستان کا گٹھ جوڑ
  • پہلے سیکیورٹی پھر تجارت، پاک افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند
  • پہلے سیکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلیے بند کر دی