سیف سٹی کیمروں کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس کیسے چوری ہوا؟ کراچی پولیس بھی پریشان
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمروں کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مذکورہ ڈسٹری بیوشن باکس 6 نومبر کو غائب ہوا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال اس منفرد چوری کا سراغ نہیں لگا سکی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کی تنصیب علاقے کی نگرانی کے لیے نہایت اہم تھی۔
Safe City Breach: Distribution Box Stolen Near Bilawal House https://t.
— Online Indus (@onlineindus) November 13, 2025
انہوں نے بتایا کہ باکس کافی اونچا اور وزنی ہے، اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، اس لیے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے تاکہ یہ پتا چل سکے کہ باکس کیسے غائب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مفرور ملزم کی پہلی گرفتاری
اسد رضا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک گاڑی کی مدد سے باکس پر کام ہوتا دکھائی دیا تھا، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ چوری کی کارروائی کسی منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کی ہے کہ ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان نصب تھا۔
ان کے مطابق باکس چوری ہونے کے بعد متعلقہ سیف سٹی کیمرے عارضی طور پر اتار لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کو سی سی ٹی وی اینڈ نیٹ ورک ٹیکنیشن کورس کروائے گا
ذرائع کے مطابق حیران کن طور پر سیف سٹی کیمروں اور ان سے منسلک آلات میں کوئی سیکیورٹی یا الارم سسٹم موجود نہیں، جس سے قیمتی سامان کے تحفظ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور ذمے داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسد رضا باکس پولیس چوری ڈسٹری بیوشن سیف سٹی کراچی کیمرےذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: باکس پولیس چوری ڈسٹری بیوشن سیف سٹی کراچی کیمرے ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: گھر سے میاں بیوی کی پھندا لگی لاشیں برآمد
— فائل فوٹوریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر برہانی ٹاؤن میں گھر سے 2 لاشیں ملیں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملیر برہانی ٹاؤن میں گھر سے ملنے والی لاشیں میاں بیوی کی ہیں۔ خاتون اور مرد کی لاشیں پھندا لگی ہیں، ابتدائی تحقیقات میں یہ خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق شوہر کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ بیوی کی لاش زمین پر پڑی تھی۔ پڑوسیوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان ناچاقی معمول تھی۔
پولیس حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔