data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: جی الیون کچہری میں منگل کے روز ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سات افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی شامل ہے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 10 کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دو لاشوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد 36 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 18 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر مبشر کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں جاری ہے۔

دھماکے کے بعد اسلام آباد کے ریڈ زون اور کچہری کے اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ہائیکورٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے خود مرکزی گیٹ پر سکیورٹی کا جائزہ لیا اور پولیس کو مزید گاڑیاں تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت کے باہر غیر متعلقہ افراد کے کھڑے ہونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

اسکرین گریب

اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچہری کے قریب گاڑی میں سلینڈر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔

پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، 12 افراد زخمی

دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے، دھماکا کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکا، زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے نوجوان کی ویڈیو وائرل
  • اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا( 12 افراد شہید، 30زخمی)
  • دہشتگرد حملوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا، اعظم نذیر تارڑ کی اسلام آباد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
  • اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
  • اسلام آباد کچہری کےباہر دھماکا، 12 افراد شہید، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا
  • اسلام آباد: جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
  • ملزم ضمانت کاغلط استعمال کررہا ہے تو قانون اپنا راستہ بنائے، چیف جسٹس
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے‘ شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز
  • اٹلی: جرمن کوہ پیمائوں کی لاشیں نکال لی گئیں