بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کردی۔
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے فضائی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا، جس کے مطابق بھارتی تمام مسافر اور ملٹری طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
امریکی کانگریس نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستانی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سیکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فتح میں چینی ہتیھاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ختم کردیا۔ جبکہ رافیل طیاروں کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ تنازع مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد شروع ہوا، 4 روز تک جاری رہنے والے اس تصادم میں دونوں ممالک نے لڑاکا طیارے، میزائل، توپ خانے اور ڈرون استعمال کیے ، پاکستان نے اس نے تصادم کے دوران بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔