دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
دہلی بم دھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور اسی سلسلے میں دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر اس وقت بھارتی جارحیت کی زد میں ہے۔ دہلی بم دھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت نے دہلی دھماکے کے 3 دن بعد ہی جنوبی کشمیر میں محض الزام کی بنیاد پر ایک گھر دھماکے سے مسمار کر دیا۔ بھارت ظلم و جارحیت کے ذریعے کشمیر کو عالمی تنازع کے بجائے اندرونی معاملہ قرار دے کر جنگی جرائم چھپا رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2019ء سے غیر قانونی حراستیں، رابطے کی بندش اور خوف کی سیاست بھارتی حکمرانی کے آلات بن چکے ہیں۔ انلافل ایکٹیویٹیز (پریوینشن) ایکٹ (UAPA) میں بھارتی قوانین نے سیاسی اظہار رائے کو جرم قرار دے دیا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق سیاسی اختلاف رائے اب قید کے ساتھ ساتھ کشمیری خاندانوں کے مکانات مسمار اور جائیداد ضبطگی کا سبب بھی بن رہا ہے۔
ٹی آر ٹی کے مطابق 2020ء سے 2024ء تک بھارتی فوج کی کارروائیوں سے 1,172 شہری مکانات کے جزوی یا مکمل نقصان کی دستاویز بندی کی گئی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے محض شبہات کی بنیاد پر کشمیریوں کے متعدد مکانات مسمار کیے ہیں۔بھارتی ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں شہری گھروں پر بمباری کی کھلے عام حمایت کی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود کشمیری مکانات بغیر عدالتی نگرانی یا قانونی طریقہ کار کے مسلسل مسمار کیے جا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشتگردی صرف داخلی زیادتی نہیں، بلکہ بین الاقوامی قانونی نظام کی ناکامی بھی ہے۔ اقوام عالم کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کشمیر میں جنگی جرائم کو قانون کا لبادہ پہنا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہلی بم دھماکے کے بعد مکانات مسمار جنگی جرائم ٹی آر ٹی کر دیا
پڑھیں:
بہار الیکشن ۔ہندوتوا نظریہ کی جیت ۔مقبوضہ کشمیر میں انتقامی کارروائیاں
پروفیسر شاداب احمد صدیقی
دہلی دھماکے مودی کی مکاری اور گھناونی سازش بہار کے الیکشن جیتنے کے لیے تھی جس میں وہ کامیاب بھی ہو گیا ہے ۔بہار میں مودی ہندوتوا نظریہ جیت گیا اب بھارت میں کامیابی کا بیانیہ ہندوتوا نظریہ، پاکستان مخالفت ، فالس فلیگ آپریشن اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھانا اور نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا۔
برق گرتی ہے بیچارے کشمیریوں پر
بھارت نے اس واقعے کو بہانے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں انتقامی کارروائیوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ چند دنوں میں وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے 30سے زائد مقامات پر چھاپے مارے ، مکان منہدم کیے اور متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ یہ کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ کشمیری عوام کی زندگی اور امن کو بھی شدید خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں یہ انتقامی اقدامات کسی نئے مسئلے کی علامت نہیں بلکہ دہائیوں سے جاری تشدد اور ریاستی ظلم کا تسلسل ہے۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر بھارتی فورسز کی جانب سے چھاپے ، گرفتاریاں اور املاک کی توڑ پھوڑ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہاں انسانی زندگی اور بنیادی حقوق کی قدر نہ ہونے کے برابر ہے ۔ خاص طور پر، گھرانوں کی بنیاد پر قبضہ اور مکانوں کا منہدم ہونا ایک واضح انتقام کی حکمت عملی ہے ، جو مقامی آبادی میں خوف اور عدم تحفظ پیدا کرتی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق، مقبوضہ وادی میں یہ چھاپے صرف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کیے گئے ، لیکن مقامی افراد اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بیان کو مسترد کرتی ہیں۔ ان کے مطابق، بیشتر گرفتاریاں اور چھاپے سیاسی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد کشمیری عوام کو دبانا اور احتجاج کے حق کو محدود کرنا ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق، جن علاقوں میں چھاپے مارے گئے ، وہاں نہ صرف رہائشی مکان متاثر ہوئے بلکہ دکانیں، تعلیمی ادارے اور دیگر سماجی ڈھانچے بھی نقصان اٹھا رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس صورتحال کو محدود اور یکطرفہ انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں زیادہ تر دھماکے اور دہشت گردانہ حملوں پر زور دیا گیا، جبکہ وادی میں عام لوگوں پر ہونے والے حملوں اور گرفتاریوں کا ذکر بہت کم ہے ۔ اس طرح کی رپورٹنگ سے بین الاقوامی سطح پر صورتحال کا غلط تاثر پیدا ہوتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حقیقت چھپ جاتی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں میں بھارتی فورسز نے وادی کے مختلف شہروں میں کم از کم 30چھاپے مارے ، جن میں سے 12 مکان مکمل طور پر منہدم ہوئے ۔ 3,000سے زائد افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا، جبکہ سیکڑوں گھروں میں رہائشیوں کو حفاظتی وجوہات کے نام پر نکلنے پر مجبور کیا گیا۔ مقامی تنظیمیں ان کارروائیوں کو ”انتقامی کارروائیوں کی واضح مثال ” قرار دے رہی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اقدامات صرف امن قائم کرنے کے لیے نہیں بلکہ خوف پھیلانے اور مزاحمت کو دبا دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اس قسم کی ریاستی کارروائیاں طویل المدتی اثرات رکھتی ہیں۔ بچوں اور نوجوانوں میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوتا ہے ، تعلیم متاثر ہوتی ہے اور سماجی ڈھانچے کمزور پڑ جاتے ہیں۔ اقتصادی نقصان بھی شدید ہے ، کیونکہ چھاپوں اور املاک کی تباہی کے بعد مقامی کاروبار مفلوج ہو جاتا ہے ، اور ہزاروں خاندان غربت کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اس نوعیت کی کارروائیوں سے تقریبا 50,000 لوگ براہِ راست متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں کی زندگی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔
ان تمام مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے صبر اور عزم کی مثال قائم کر رہے ہیں۔ مقامی تنظیمیں انسانی حقوق کی حفاظت، قانونی معاونت، اور بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں، اور بھارت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں فوری طور پر غیر ضروری طاقت کے استعمال سے گریز کرے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنائے ۔یہ صورتحال نہ صرف مقامی عوام کے لیے خطرناک ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی امن اور استحکام کے لیے ایک چیلنج ہے۔ بھارت کی انتقامی کارروائیاں کشمیری عوام کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈال رہی ہیں اور اس علاقے میں دیرپا امن کے قیام کو ناممکن
بنا رہی ہیں۔ اگر بین الاقوامی برادری خاموش رہتی ہے تو یہ تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی مزید بڑھ سکتی ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں جاری انتقامی کارروائیاں صرف دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل کے طور پر نہیں بلکہ ایک منظم حکمت عملی کے تحت شہریوں کے خوف اور دباؤ کے لیے کی جا رہی ہیں۔ مقامی عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے زیادہ سے زیادہ محفوظ اقدامات اختیار کریں، معلوماتی رابطے مضبوط کریں، اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ حکومت بھارت پر عالمی دباؤ ڈالنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی فوجی کارروائیوں کو محدود کرے اور مقامی شہریوں کی زندگی اور جائداد کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔اس کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی اور بین الاقوامی ادارے مشترکہ طور پر کام کریں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کی جا سکے ، تعلیمی اور معاشی نقصان کو کم کیا جا سکے ، اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت ممکن بنائی جا سکے ۔ سماجی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لیے میڈیا میں مستند رپورٹس شائع کرنا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے مظاہرین کو قانونی اور معاشرتی مدد فراہم کرنا ضروری ہے ۔ یہ اقدامات مقبوضہ کشمیر میں استحکام اور امن کی بحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔
٭٭٭