Al Qamar Online:
2025-11-12@19:49:25 GMT

چین میں حالیہ تعمیرشدہ 758 میٹر طویل پل اچانک زمین بوس

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

چین میں حالیہ تعمیرشدہ 758 میٹر طویل پل اچانک زمین بوس

چین کے صوبے سچوان میں چند ماہ قبل ہی ٹریفک کے لیے کھولا جانے والا ہونگ چی پل اچانک گرگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 758 میٹر طویل یہ پل منگل کے روز اچانک منہدم ہوگیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق دو روز قبل ہی پل میں دراڑیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں، جس کے بعد انجینئرز کی ایک ٹیم کو معائنہ کے لیے بھیجا گیا تھا، مگر منگل کے روز اچانک پل کا ایک بڑا حصہ نیچے آ گرا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق، پل کے گرنے کے بعد علاقے میں ٹریفک کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ سچوان صوبے کے حکام نے قریبی پلوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ پل چند ماہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا اور اسے جدید ترین تعمیراتی ڈھانچے کی علامت قرار دیا گیا تھا، لیکن اس حادثے نے چین کے تعمیراتی معیار اور نگرانی کے نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

بالی وڈ اسٹار گووندا طبیعت اچانک بگڑ نے پر بے ہوش ہوگئے، اسپتال منتقل

بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں جوہو کے کریٹیکل کیئر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے جن کے نتائج کا انتظار ہے‘ ۔

للت بندل کے مطابق’ گووندا فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گووندا لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی عیادت کرنے بریچ کینڈی اسپتال پہنچے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ادارہ امراضِ قلب کا تاریخی کارنامہ: 16 گھنٹے طویل اور کامیاب دل کی سرجری
  • چین میں نیا تعمیر شدہ 758 میٹر طویل پل گرگیا، ویڈیو وائرل 
  • بالی وڈ اسٹار گووندا طبیعت اچانک بگڑ نے پر بے ہوش ہوگئے، اسپتال منتقل
  • پنجاب کے مختلف اضلاع کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت
  • قومی ادارہ امراض قلب میں کئی گھنٹے طویل انتہائی پیچیدہ کامیاب سرجری
  • قومی ادارہ امراضِ قلب کراچی میں دل کا 16 گھنٹے طویل آپریشن
  • امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاون ختم کرنے کیلئے بل سینیٹ سے منظور
  • امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے بل سینیٹ سے منظور
  • سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹرلا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی