عراق میں پارلیمانی انتخابات میں سیکیورٹی کامیاب، 12 ملین شہریوں نے ووٹ ڈالے
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
بغداد: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان کامیابی سے نافذ کیا گیا اور معمولی واقعات کو فوری حل کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی سپریم کمیٹی برائے انتخابی سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل قیص المحمداوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 12 ملین سے زائد عراقی شہریوں نے 329 نشستوں والی پارلیمنٹ کے لیے ووٹ ڈالے اور سیکیورٹی فورسز نے پولنگ کو محفوظ بنایا، ووٹ ڈالنے کے دوران چند معمولی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جنہیں فوری طور پر نمٹایا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ووٹنگ کے عمل میں مداخلت نہیں کی اور اس دوران کرکوک میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے تصدیق کی کہ ووٹ کے نتائج مقررہ وقت میں جاری کیے جائیں گے، 48 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں 39 خصوصی ووٹنگ اور 9 عام ووٹنگ سے متعلق ہیں، نتائج ووٹ کے 24 گھنٹے کے اندر جاری کیے جائیں گے اور اپیلوں کے جائزے کے بعد باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی