پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی۔پاکستان نے بھارتی طیاروں کی فضائی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کی ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا۔
بھارتی تمام مسافر اور ملٹری طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی، پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی گلگت ،فیصل آباد:پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں، افغان وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے قومی ترانے کی بے ادبی، ملک مخالف نعرے، گومل یونیورسٹی کے متعدد طلبہ فارغ وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان نے بھارت بندش میں توسیع
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے ائیر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے کا بھاری نقصان پہنچا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث اسے 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جب کہ طویل فضائی راستوں کے سبب اخراجات میں اضافہ اور پروازوں میں تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے نقصان کے ازالے کے لیے باضابطہ طور پر بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد طلب کر لی ہے۔
کمپنی نے حکومت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اسے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دلائی جائے تاکہ اضافی سفر اور ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ “آپریشن سندور” کے دوران پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئرلائنز کو متبادل طویل راستوں کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے، جس سے نہ صرف آپریٹنگ کاسٹ بڑھ گئی ہے بلکہ پروازوں کے شیڈول بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ مسافروں کو تاخیر اور طویل سفر سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فضائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے نقصانات کے باوجود بھارت کی افغانستان کے ساتھ فضائی تجارت پر انحصار قابلِ فہم نہیں رہا، کیونکہ طویل روٹس نے لاگت میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے اپریل میں بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں، جس کے بعد ایئر انڈیا سمیت تمام بھارتی ایئرلائنز کو اوور فلائٹ کی اجازت نہ ملنے کے باعث متبادل روٹس استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔