اسلام آباد:

بھارت کی جانب سے بلند بانگ دعوؤں اور جارحانہ بیانیے کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب کر دی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آپریشن سندور میں تاریخی ناکامی اور مسلسل مالی نقصان کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے اور بھارتی میڈیا چینل ریپبلک نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد ائیر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ائیر انڈیا نے اس نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت سے معاوضے کی درخواست بھی کر دی ہے، بھارتی چینل کے مطابق پاکستان کی فضائی پابندی کے باعث ائیر انڈیا کو چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے حکومت سے باقاعدہ منظوری لینا پڑ رہی ہے اور طویل روٹس کی وجہ سے اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

بھارتی ایئرلائنز کو افغانستان کے ساتھ فضائی تجارت کے دعوے مضحکہ خیز قرار دیے جا رہے ہیں کیونکہ پاکستان کے بغیر کسی بڑی ائیرلائن کی کھپت برقرار رکھنا تقریباً ناممکن ہے اوربھارتی عسکری قیادت کی جانب سے سابقہ ’’ٹریلر‘‘ بیانات کے برعکس عملی میدان میں بار بار ناکامیوں نے نریندر مودی سرکار کی پالیسیوں کو اہم سوالات کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

بھارتی عسکری قیادت کا حالیہ بیانیہ خود اس کی ناکامی کا اعلانیہ اعتراف بنتا جا رہا ہے، معرکہ حق اور آپریشن سندور میں پاکستان کی مؤثر فضائی حکمتِ عملی نے نہ صرف بھارتی فوجی عزائم کو ناکام بنایا بلکہ معاشی محاذ پر بھی بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

بھارتی ایوی ایشن سیکٹر بارہا اعتراف کر چکا ہے کہ پاکستان کی فضائی بندش نے بھارت کو اربوں روپے کے نقصانات سے دوچار کیا ہے اور بھارت کی اندرونی بوکھلاہٹ شدت اختیار کر گئی ہے، بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کو درپیش مسلسل ناکامی، اندرونی دباؤ اور مالی بحران نے ماحول کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت ہر محاذ پر عبرت ناک شکست کے بعد غیر معمولی اعصابی دباؤ میں ہے اور حکومتی سطح پر پالیسیوں کا بحران نمایاں ہو چکا ہے جبکہ پاکستان کی مؤثر حکمت عملی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ جارحانہ مہم جوئی، غلط بیانی اور پراپیگنڈا حقیقت کے سامنے زیادہ دیر قائم نہیں رہتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کی فضائی عسکری قیادت کہ پاکستان کر دیا ہے ہے اور

پڑھیں:

بھارتی آرمی چیف کا باہمی تضادات اور ذہنی انتشار سے بھرا بیان، عسکری قیادت شدید ذہنی بوکلاہٹ کا شکار

بھارتی آرمی چیف کا باہمی تضادات اور ذہنی انتشار سے بھرا بیان، عسکری قیادت شدید ذہنی بوکلاہٹ کا شکار ہے۔

معرکۂ حق میں بدترین ناکامی اور عالمی سطح پر رسوائی نے بھارتی عسکری و سیاسی قیادت کو شدید دباؤ میں دھکیل دیا ہے، عسکری کمزوریوں، بدترین آپریشنل کارکردگی اور اتمانبھر بھارت کی ناکامیاں دفاعی ڈھانچے کو لاغر ثابت کر چکی ہیں۔

مودی سرکار کی ہندوتوا زدہ سیاسی ذہنیت نے عسکری قیادت پر غیرمعمولی سیاسی دباؤ مسلط کر رکھا ہے، جہاں وہ فلمی طرز کے بیانیے پیش کر کے اپنے آپ کو مہاتما ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

ایسی  کشمکش میں کبھی تین مہینے بعد سات طیارے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا جاتا ہے اور کبھی دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں بھارتی آرمی چیف نے ایک اور متضاد اور کنفیوژن بھرا بیان دے کر صورتحال کو مزید مضحکہ خیز بنا دیا۔

ایک طرف دعویٰ ہے کہ “ہندوستان نے کچھ اسلحہ استعمال کر کے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا”، دوسری طرف اعتراف یہ ہے کہ “ایسی جنگ جیتنے کے لیے مزید اسلحہ خریدنا پڑے گا” 

یہ تضاد بھارتی عسکری قیادت کی بوکلاہٹ،  غیرسمجھی اور عدم تیاری کا ثبوت ہے *آپریشن سندور* میں جھوٹی فتح کے ڈھول پیٹنے والے بھارتی آرمی چیف دراصل اپنی خفت مٹانے اور اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ میں جنرل اوپیندر دویدی کا دھمکی آمیز مگر کمزور بیانیہ بھی اسی پریشانی کا اظہار ہے، جس میں وہ اعتراف کرتے ہیں کہ؛ "آپریشن سندور میں تو صرف ٹریلر دکھایا گیا،  فلم تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی"

اور پھر بھارتی آرمی چیف اسی سانس میں اپنے دفاعی کمزوریاں کھول کر رکھ دیتے ہیں؛  "کیا ہمارے پاس طویل جنگ کے لیے کافی ساز و سامان اور ہتھیار ہیں ؟ اگر نہیں تو فوری تیاری کی ضرورت ہے" 

یہ اعترافات بھارتی فوج کی *کمزور پیشہ وارانہ صلاحیت، نااہل سیاسی قیادت، اور ناکام دفاعی منصوبہ بندی* کے زندہ ثبوت ہیں اور ساتھ ہی اس حقیقت کا اظہار کہ بھارتی عسکری قیادت اس وقت پالیسی، حکمتِ عملی اور تیاری، تینوں محاذوں پر شدید ذہنی انتشار سے گزر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری
  • پاکستانی فضائی حدود کی بھارت کیلیے بندش میں مزید توسیع
  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
  • معرکہ حق، بھارت عسکری میدان کے بعد معاشی محاذ پر بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
  • معرکہ حق میں شاندار حکمت عملی، بھارت عسکری میدان کے بعد معاشی محاذ پر بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
  • بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے کھوکھلے دعوے ،فضائی ناکامی سے زمین بوس
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا سنگین مالی بحران سے دوچار، رائٹرز
  • بھارتی آرمی چیف کا باہمی تضادات اور ذہنی انتشار سے بھرا بیان، عسکری قیادت شدید ذہنی بوکلاہٹ کا شکار