بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،جسکو میں نے روکا، امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،جسکو میں نے روکا، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ ختم کرانےکا کریڈٹ لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے،بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پرفخر ہے،پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ میں نےختم کرائی۔
امریکی صدر نےبھارت کا نام نہ لیتےہوئےکہا ایک اور جنگ ہونےوالی تھی جسےمیں نے رکوایا،دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائیں۔
مزید کہا کہ ایک اور جنگ پیوٹن کے ساتھ ہے،پیوٹن پر میں تھوڑا حیران ہوں یہ اتنا جلدی نہیں ہوا جتنا میں نے سوچا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی، وائٹ ہاؤس ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی، وائٹ ہاؤس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے بھارتی آرمی چیف کا باہمی تضادات اور ذہنی انتشار سے بھرا بیان، عسکری قیادت شدید ذہنی بوکھلاہٹ کا شکار امن مذاکرات کی بحالی کیلئے یوکرینی صدر کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے پاکستان حقیقی اقتصادی روابط کیلئے پرعزم، پائیدار ترقی امن سے جڑی ہے: اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کیا اور انہیں ’دنیا کے سب سے زیادہ محترم رہنماؤں میں سے ایک‘ قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کو دوطرفہ تعلقات کا ’نیا باب‘ قرار دیتے ہوئے دفاعی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار
تاریخی پیشرفت کے طور پر امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی، جس سے سعودی دفاع مضبوط ہوگا اور مملکت پہلی عرب ریاست بن جائے گی جو یہ ٹیکنالوجی حاصل کرے گی۔
وائٹ ہاؤس میں سرخ قالین استقبال کے دوران F-35 کی خصوصی فلائی پاسٹ نے اس فیصلے کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔ دورے کے دوران اعلیٰ سطح ملاقاتیں، امریکی CEOs سے مشاورت اور سعودی-امریکی انویسٹمنٹ فورم اقتصادی و تجارتی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں ریلی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے
ولی عہد نے امید ظاہر کی کہ مضبوط تعلقات خطے میں امن، ترقی اور انتہاپسندی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس