WE News:
2025-11-21@15:33:18 GMT

شردھا کپور کے بھائی منشیات کیس میں طلب

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

شردھا کپور کے بھائی منشیات کیس میں طلب

ممبئی پولیس کی اینٹی نارکوٹکس سیل نے منشیات اسمگلنگ سینڈیکیٹ میں بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور کو طلب کر لیا ہے۔

 سدھانت کو 25 نومبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اورہان اواترامانی المعروف اوری کو بھی 26 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ شردھا کپور کون سے پاکستانی گانے کی فین نکلیں؟

اس کیس میں تحقیقات ایک گرفتار شدہ منشیات اسمگلر کی جانب سے کی گئی دعووں پر مبنی ہے۔ گرفتار ملزم محمد سلیم محمد سہیل شیخ نے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا کہ اس نے سیلیبریٹیز کے لیے پُرتعیش پارٹیوں کا اہتمام کیا۔ ان پارٹیوں میں شردھا کپور اور ان کے بھائی سدھانت کپور کے علاوہ نورا فتحی، فلم پروڈیوسرز عباس مستان اور ریپر لوکا کے نام بھی شامل ہیں۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں نہ صرف بالی ووڈ شخصیات بلکہ بابا صدیق کے بیٹے اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی)  کے رہنما ذیشان صدیق، اور داؤد ابراہیم کی مرحوم بہن حسیہ پارکر کے بیٹے نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم کا سری لنکا کے سابق باغی گروہ سے اتحاد، بھارتی خفیہ اداروں کا انکشاف

تحقیقات ایک مبینہ منشیات اسمگلنگ سینڈیکیٹ سے متعلق ہیں، جو داؤد ابراہیم گینگ کے ساتھ جڑا ہوا بتایا جاتا ہے۔ ملزم کے مطابق یہ سرگرمیاں فرار منشیات کنگ پنک سلیم ڈولا کے قریبی معاون کے ذریعے منعقد کی جاتی تھیں۔

پولیس نے سدھانت کپور اور دیگر مشتبہ افراد سے تفصیلی پوچھ گچھ کرنے کے لیے پیشی کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ منشیات کی اسمگلنگ اور پارٹیوں کے حوالے سے حقائق سامنے آسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت تحقیقات سدھانت کپور شردھا کپور منشیات کیس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت تحقیقات سدھانت کپور شردھا کپور منشیات کیس سدھانت کپور شردھا کپور

پڑھیں:

کوئٹہ سے پنڈی اسمگلنگ ناکام، ٹرک سے 5 کروڑ کی سگریٹ، چھالیہ اور کپڑا برآمد

ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے اعلامیے کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے ٹرک پی-4234 کو کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرستان چوک کے  قریب روکا۔

تلاشی لینے پر اس میں سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ، پولیسٹر کپڑے کے تھان اور چھالیہ برآمد ہوئی، پاکستان کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت گاڑی اور اس سے برآمد شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔

ایف بی آر نے آپریشن میں شامل کسٹمز افسران کی کڑی نگرانی اور کامیاب کارروائی کو سراہا اور اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے اور قومی محصولات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ کامیاب کارروائی ایف بی آر کے غیر قانونی تجارت کے تدارک اور کسٹم کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےعزم کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کیلیے ملک گیر کریک ڈاؤن؛ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید
  • سنجے کپور کا جائیداد کا حقیقی وارث کون؟ خاندانی لڑائی نے نیا رُخ اختیار کر لیا
  • سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری، تصاویر وائرل
  • سونم کپور نے اسٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق کر دی
  • ٹرمپ ایپسٹین کی جنسی اسمگلنگ میں شریک تھے یا نہیں، کچا چٹھا کھلنے کو تیار
  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ سے پنڈی اسمگلنگ ناکام، ٹرک سے 5 کروڑ کی سگریٹ، چھالیہ اور کپڑا برآمد
  • ہمارے بھاجی… جج صاحب