اطلاعات ہیں بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے،شیرافضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے۔
انٹرویو میں شیرافضل نے دعویٰ کیا کہ پہلے بھی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی تھی بانی اور بشریٰ بی بی نے انکار کیا تھا۔علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلیٰ رہے جس کی انھوں نے قیمت ادا کی، پی ٹی آئی کی قیادت کو بے اختیار وزیراعلیٰ عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جانتا ہوں بانی جو حکم دیں گے وہ اس پر من وعن عمل کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس کسی کو ٹرانسفرکرنے کے اختیارات ہیں۔ 7مرتبہ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل آئے پھر بھی ملاقات نہیں کرائی گئی، میری نظرمیں اب سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل نہیں آنا چاہیے، بار بار روکنے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کے منصب کی بے توقیری ہورہی ہے۔
بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ آج بھی موجود ہے، خواجہ آصف
شیرافضل مروت نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ سہیل آفریدی کو ہٹانے کیلئے نیا طریقہ ایجاد کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن نے آج تک انتخابات میں تاخیر سے متعلق تو وضاحت نہیں کی۔ الیکشن میں پہلے ڈرامے ہوئے اسی لئے خدشے کے پیش نظر وارننگ ضروری تھی، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف فریق ہے کون ان پر اعتماد کریگا، خیبر پختونخوا میں میرے خلاف بھی سیاسی کیسز ہیں جو ابھی تک ختم نہیں کیے گئے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔