ایک انٹرویو میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، ہمارے پاس 8 سے 9 الیکٹیبلز موجود ہیں جو الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے کوئی نام فائنل نہیں ہوا، کوشش کی جا رہی ہے کہ متفقہ طور پر وزارت اعلیٰ کیلئے نام تجویز کریں۔ سوشل میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں ان کے بارے میں فی الحال ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، انشاء اللہ آئندہ دو سے تین روز میں نگراں وزیراعلیٰ کا نام فائنل کر دیا جائے گا، ابھی تک میرے ذہن میں وزیر اعلیٰ کیلئے کوئی نام نہیں ہے، جس دن ذہن میں کوئی نام آئے گا وزیراعلیٰ کیلئے پیش کریں گے، ہماری کوشش ہے کہ متفقہ طور پر نام تجویز کریں۔ مقامی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں گلبر خان کا کہنا تھا کہ جس دن ہم کسی ایک نام پر متفق ہوں گے ہم وزیر اعظم کو نام ارسال کریں گے اور وہ ہمارے تجویز کردہ نام کو وزارت اعلی کیلئے فائنل کر کے حتمی منظوری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی رات گئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام کی رہائش گاہ پر نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے ہونے والے اجلاس میں بڑی اچھی گفت شنید ہوئی اور تینوں نے اس بات پر اتفاق کر لیا کہ متفقہ طور پر پر وزارت اعلیٰ کیلئے نام تجویز کریں گے، ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ غیر جانبدار غیر متنازعہ اور لائق فائق ہونا چاہیئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعلی کے معاملے پر ہم نہایت ہی محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کیلئے نام ذمہ دار فورم کو پیش کرنے سے قبل میڈیا کے سامنے نہیں لائیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ متعلقہ فورم سے قبل میڈیا کو نام دیں، وزیر اعلیٰ کا نام قبل از وقت میڈیا میں لانے سے مسائل آسکتے ہیں، اس لئے ہم کچھ دن کیلئے میڈیا سے دور بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے معاملے پر جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بیٹھنا تھا مگر اپوزیشن لیڈر کہیں گئے ہوئے تھے، اس لئے ان کے ساتھ نشست نہیں ہو سکی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، ہمارے پاس 8 سے 9 الیکٹیبلز موجود ہیں جو الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ ہم اپنے گروپ کی شکل میں انتخابات میں جا رہے ہیں، کامیابی کے بعد خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے حصول کیلئے کسی سیاسی جماعت کی چھتری تلے جمع ہونگے، وہ جماعت مسلم لیگ ق بھی ہو سکتی ہے اور کوئی دوسری جماعت بھی، کیونکہ کسی سیاسی جماعت کو جوائن کئے بغیر ہمیں ٹیکنوکریٹ کریٹ اور خواتین کی نشستیں نہیں مل سکتیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نگراں وزیر اعلی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف