Islam Times:
2025-11-21@16:25:46 GMT

ضلع حب کے ڈی سی اور ایڈیشنل ڈی سی معطل

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

ضلع حب کے ڈی سی اور ایڈیشنل ڈی سی معطل

بتایا جا رہا ہے کہ ضلع حب میں انتظامی امور اور متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے ڈی سی اور ایڈیشنل ڈی سی کو معطل کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے ضلع حب کے ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو 90 روز کے لئے معطل کر دیا۔ دوسری جانب بعض صحافی اس اقدام کو سیاسی کشمکش کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کوسہ کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔ معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ضلع حب میں انتظامی امور اور متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ معطلی کے دوران متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش رہیں گے، جبکہ ان کی جگہ تعینات کردہ افسران امور کو جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب بعض صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور حب سے رکن اسمبلی و صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان سیاسی کشمکش کا نتیجہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر پھیلانے والے کو 3 سال قید کا حکم

ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد  نے خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر کے کے پھیلاؤ کا الزام ثابت ہونے پر  ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے شخص کو تین سال کی قید کا حکم دے دیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا تھا، سنگین مقدمے میں تحقیقات مکمل کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

مجرم نے متاثرہ خاتون کی جنسی ناقابل اعتراض تصاویر اس کے شوہر اور بھائی کو متعدد واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے بھیجیں۔

 ملزم نے یہ قابلِ اعتراض مواد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا، ملزم کو 09 مارچ 2023 کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون، سم کارڈز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے۔

فورینزک لیبارٹری کی ٹیکنیکل اینالیسس رپورٹس نے ملزم کے خلاف شواہد کو مزید مضبوط کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ اسلام آباد عبدالحفیظ میمن نے فیصلہ سنایا، ملزم کو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت تین سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی، عدالت نےمجرم کو 50 ہزار روپے ہرجانہ کی رقم متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ مضامین

  • این سی سی آئی اے کےتمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
  • خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات زیر غور نہیں: سلیم کھوسہ
  • کراچی: ضلع جنوبی میں غیرقانونی پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد
  • سابق ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار
  • خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر پھیلانے والے کو 3 سال قید کا حکم
  •  بلوچستان میں چائلڈ میرج کے خلاف نیا قانون بڑی کامیابی: شیری رحمان
  • حیدرآباد،ڈپٹی کمشنر غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سرگرم
  • ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد