Jasarat News:
2025-11-18@23:26:44 GMT

حیدرآباد،ڈپٹی کمشنر غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سرگرم

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی صدارت میں انکے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی اسپیشل برانچ، سول ڈیفنس حکام اور ریسکیو 1122 انچارج نے شرکت کی۔جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں لطیف آباد نمبر 10 میں پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے اور بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ ایل پی جی کا سیزن شروع ہو رہا ہے اور حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والا یے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس موقع پر متعلقہ ادروں کے افسران کی طرف سے بتایا گیا کہ لطیف آباد نمبر 10 میں لائسنس یافتہ پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ شہر میں 9 پٹاخہ فیکٹریاں ہیں جس میں 6 لائسنس یافتہ جبکہ 3 غیر قانونی طور پر کام کررہی تھی، حالیہ کاروائیوں کے بعد اس وقت سب فیکٹریاں بند کروادی گئی ہیں۔ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں موجود تمام غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں کو فوری سیل کیا جائے، جب کہ لائسنس یافتہ یونٹس کو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل پی جی سلنڈر شاپس شہری آبادی سے باہر شفٹ کی جائیں اور جو دکانیں غیر قانونی ڈیکینٹنگ میں ملوث ہوں، ان کے خلاف سخت مقدمات درج کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنرز مٹیاری، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، سجاول، ٹھٹہ، دادو اور بدین نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ ڈویزن کے ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر حیدرآباد کو آگاہ کیا کہ ضلع میں کوئی پٹاخہ فیکٹریاں موجود نہیں، تاہم غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے خلاف کارروائی شروع کی جارہی ہیں۔سول ڈیفنس حکام نے بتایا کہ جہاں بھی این او سی کے بغیر ایل پی جی پوائنٹس قائم ہیں، وہاں سامان ضبط کیا جا رہا ہے۔ اسپیشل برانچ نے بریفنگ دی کہ حیدرآباد میں مجموعی طور پر 167 ایل پی جی شاپس موجود ہیں جن کو ایس او پیز کے تحت عملدرآمد کروانا ہے۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے بتایا کہ ایک سروے کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں ایک سرنگ نما جگہ پر بڑی مقدار میں آتش گیر مواد ذخیرہ کیا گیا تھا، جس وجہ سے جانے نقصان ہوا، اس واقع سے جڑے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کاروبار سے منسلک باقی افراد اس وقت فرار ہوچکے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے تمام اضلاع کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ غیر قانونی فیکٹریاں فوری سیل کی جائیں، ایل پی جی سلنڈر شاپس شہری آبادی سے باہر منتقل کی جائیں، تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، ایک نیا سروے اور دیہاتی علاقوں میں ریکی کرکے بڑے پیمانے پر غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت اور پٹاخہ فیکٹریوں کے خلاف آپریشن شروع کر کہ 144 سمیت دیگر قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جائیں، شہری علاقوں میں گھنی آبادی کے حساب سے فائر ریسکیو پلاننگ بہتر بنائی جائے، اور اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک مؤثر کوآرڈینیشن گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ تمام فیکٹریوں اور ایل پی جی دکانوں کا دوبارہ سروے کیا جائے اور رپورٹ فوری جمع کرائی جائے۔ اجلاس کے اختتام پر یے عزم کیا گیا کے ڈویژن بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جائے گی اور عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پٹاخہ فیکٹری ڈپٹی کمشنرز فیکٹری میں ڈپٹی کمشنر ایل پی جی کے خلاف کیا گیا

پڑھیں:

بحریہ انکلیو اسلام آباد میں تفریحی ایونٹ، بائیکرز کلب کی خصوصی شرکت

بحریہ انکلیو میں خواتین ایونٹ آرگنائزر سحرش کی جانب سے خواتین کے لیے ایک رنگا رنگ تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھانے پینے کے خصوصی اسٹالز، بچوں اور بڑوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں اور مختلف انٹرٹینمنٹ زون قائم کیے گئے۔

اس ایونٹ کی خاص بات یہ تھی کہ معروف بائیکرز کلب کو بھی مدعو کیا گیا۔ بائیکرز نے نوجوانوں سے ملاقات کی اور انہیں اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

بائیکر مسٹر حبیب کے مطابق ان کا گروپ ہر رائیڈ کے ساتھ مثبت سماجی مہمات بھی چلاتا ہے، جن میں خون کے عطیات، عوامی آگاہی مہمات اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق رہنمائی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ان کا بنیادی مقصد ہے۔

ایونٹ میں موجود نوجوان نادر نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہاکہ اسے یہ پروگرام بہت پسند آیا، خاص طور پر بائیکرز سے نئی معلومات اور ان کے سماجی کاموں کے بارے میں جان کر وہ خوش ہوا۔

نادر نے اس طرح کے فیملی ایونٹس کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بائیکرز بحریہ انکلیو تفریحی پروگرام سحرش وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد
  • بغیر دستاویزات سفر کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں، وزیر داخلہ
  • غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں، کسی کو متعلقہ ملازمت کی دستاویز کے بغیر نہ جانے دیں: وزیر داخلہ
  • بحریہ انکلیو اسلام آباد میں تفریحی ایونٹ، بائیکرز کلب کی خصوصی شرکت
  • غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرداخلہ
  • مضر صحت دودھ ، غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کیخلاف کریک ڈائون
  • حیدرآباد:آتشبازی کے غیر قانونی گوداموں، فیکٹریز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت ایکشن کا حکم
  • کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کیخلاف آج سے ایکشن ہوگا،کین کمشنر پنجاب