Nawaiwaqt:
2025-11-16@10:52:05 GMT

غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بغیر درست سفری دستاویزات کسی بھی مسافر کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں دونوں وزراء تقریباً دو گھنٹے تک موجود رہے اور امیگریشن عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ مسافروں کے پراسیس کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے گفتگو بھی کی اور امیگریشن کے تجربے سے متعلق سوالات کیے، جبکہ سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکٹ اسٹیکرز کی جانچ پڑتال بھی کی۔ دورے کے دوران ایک نوجوان کو ڈرائیور کی ملازمت کے لیے بیرون ملک سفر کرنا تھا، تاہم ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر اسے روک دیا گیا۔ وزیر سالک حسین نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیکٹ کے تحت مسافروں کی ملازمت سے متعلق دستاویزات کی مکمل تصدیق کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے ایک اور مسافر کو امیگریشن کاؤنٹر پر روکا گیا تھا، تاہم وزراء نے آف لوڈ کیے گئے مسافر کو بھری گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مستعدی دکھانے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی، اپنی جیب سے انعام دیا اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے واضح کیا کہ ضروری سفری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث کسی بھی مسافر یا سرکاری اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مسافر کو

پڑھیں:

محکمہ لیبر کا ایکشن: کم از کم اجرت نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

 قیصر کھوکھر: محکمہ لیبر نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے سے کم دینے والے اداروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سیکرٹری لیبر نعیم غوث نے لاہور شہر سے مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت محکمہ کی ٹیمیں فیلڈ میں جا کر اجرت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گی۔

محکمہ لیبر کے مطابق جو بھی ادارہ کم از کم مقررہ اجرت ادا نہیں کرے گا، اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور ضرورت پڑنے پر اس کے دفاتر سیل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

سیکرٹری لیبر نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ
  • ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی: محسن نقوی
  • وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کا لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ
  • ۔وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کا لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ 
  • محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن اہلکاروں کو شاباش اور انعام دیے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ
  • غیرقانونی امیگریشن برداشت نہیں، دستاویزات کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے، محسن نقوی
  • غیرقانونی امیگریشن برداشت نہیں، دستاویزات کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے: وزیر داخلہ
  • محکمہ لیبر کا ایکشن: کم از کم اجرت نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز