data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کین کمشنر پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ کرشنگ کا سیزن شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف آج سے کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ہدایات کے باوجود پنجاب کی بیشتر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں 15 نومبر کی آخری تاریخ مقرر کی تھی، لیکن صوبے کی 41 میں سے صرف 5 ملوں نے کرشنگ کا آغاز کیا۔

کین کمشنر پنجاب کے مطابق ڈیڈ لائن پر صرف شریف فیملی کی شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے، جبکہ زیادہ تر ملوں کی جانب سے تاخیر سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ نے الزام لگایا ہے کہ مل مالکان جان بوجھ کر کرشنگ میں تاخیر کر رہے ہیں تاکہ گنا کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں چینی 200 سے 229 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گلگت بلتستان اور چینی کمپنیوں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق

منصوبے کے تحت گلگت میں چینی مصنوعات اور کاشغر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ڈپارٹمنٹل اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔ ابتدائی منصوبے کے تحت گلگت میں 6,000 مربع فٹ پر پائلٹ اسٹور قائم ہوگا جس سے سالانہ 14 سے 18 ملین روپے نیٹکو کو حاصل ہوں گے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکو (NATCO) اور چین کی دو بڑی کمپنیاں Xinjiang Commercial Logistics Group (XCLG) اور Xinlu Transport کے اشتراک سے سرحد پار کاروباری ترقی کے لیے نیٹکو اور چینی اداروں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جن سے سالانہ 70 سے 80 ملین روپے آمدن متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت اور کاشغر میں ڈیپارٹمنٹل سٹورز قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس منصوبے کے تحت گلگت میں چینی مصنوعات اور کاشغر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ڈپارٹمنٹل اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔ ابتدائی منصوبے کے تحت گلگت میں 6,000 مربع فٹ پر پائلٹ اسٹور قائم ہوگا جس سے سالانہ 14 سے 18 ملین روپے نیٹکو کو حاصل ہوں گے، جب کہ 12 سے 15 افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت سوست، گلگت، اسلام آباد اور چین میں مشترکہ انفراسٹرکچر منصوبے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سوست سے چین تک مسافر اور کارگو ٹرانسپورٹ کے لیے مشترکہ انفراسٹرکچر کی تعمیر تجویز کی گئی ہے۔ اس منصوبے سے نیٹکو کو 10 سے 14 ملین روپے سالانہ منافع متوقع ہے جبکہ کل سرمایہ کاری 250 سے 300 ملین روپے ہو گی۔

 چینی سیاحتی کمپنی اور نیٹکو کے اشتراک سے ٹور پیکیجز متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 30 گروپس پر مشتمل سیاحتی پروگراموں سے 40 ملین روپے سالانہ آمدن کا امکان ہے۔ منصوبے میں سوست اور کاشغر میں رہائشی پیکج متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ سیاحوں کے لیے رعایتی ہوٹل پیکیجز متعارف کرانے سے 3 سے 4 ملین روپے سالانہ آمدن متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں سے نیٹکو کو نہ صرف منافع بخش آمدن حاصل ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، سیاحت کو فروغ ملے گا اور پاک۔چین تجارتی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ ایم ڈی نیٹکو عزیز احمد جمالی کے مطابق معاہدوں سے مستحکم آمدن، اثاثوں کا بہتر استعمال، سیاحتی فروغ، اور بین الاقوامی سروس نیٹ ورک کی توسیع میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جلد دو معاہدے کئے جائیں گے جبکہ دیگر دو معاہدے مذید مشاورت اور جائزے کے بعد کئے جائیں گے۔ نیٹکو اور چینی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری و شراکت داری کے چار معاہدے کرنے کی آج بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن ہوگا: کین کمشنر پنجاب
  • حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی
  • پنجاب: حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی طلب
  • علیمہ خان کے خلاف پنجاب حکومت کا ایکشن، جائیدادوں کی چھان بین شروع
  • پنجاب، گنے کی کرشنگ کی ڈیڈلائن پر41 میں سے 5 شوگر ملز نے عملدرآمد کیا
  • عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف پنجاب حکومت ان ایکشن 
  • نیکسپریا کے معاملے میں نیڈرلینڈز کی حکومت کو اپنا غلط طرز عمل درست کرنا ہوگا، چینی وزیر تجارت
  • گلگت بلتستان اور چینی کمپنیوں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق