دنیا میں 589ملین شوگر کے مریض موجود ہیں، ڈاکٹر ثانیہ بشیر
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماہر امراض ذیابیطس و سی ای او ٹیلی کیئر ڈائبیٹیز ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تقریباً 589 ملین کے قریب ہے جبکہ پاکستان میں شوگر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور وطنِ عزیز میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تقریباً33 ملین ہے۔شوگر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے مزید کہا کہ ہر سال نومبر کے مہینے میں ذیابطیس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے عوام الناس میں ذیابطیس کے دائمی مرض کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوںنے بتا یاکہ ورلڈ ڈائبیٹیز فیڈریشن نے اس سال ’’زندگی کے ہر اسٹیج پر ذیابطیس سے بچاؤ کی منصوبہ بندی کی جائے‘‘کا کا سلوگن یہ دیا ہے اور یہ مرض ہر عمر کے فرد کو متاثر کر سکتا ہے جبکہ ذیابطیس کی بنیادی وجوہات میں موروثیت، سہل پسند زندگی، فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال، زیادہ چکنائی اور میٹھی چیزوں کا استعمال، کولڈ ڈرنکس، غیر متوازن خوراک، تمباکو نوشی، موٹاپا وغیرہ شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شوگر کے
پڑھیں:
پاکستانی نوجوان کی اے آئی میں بڑی کامیابی، وقت اور لاگت بچانے والا نیا سافٹ ویئر تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور کے سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں وقت اور سرمایہ دونوں کی بچت کرے گا۔
اس سافٹ ویئر کے ذریعے کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے، جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز (WebRTC) کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
محمد عثمان بشیر کو اس جدت اور کامیابی پر دبئی میں ہونے والے ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے بھارت، چین اور ایشیا کے دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 80 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، لیکن ان کی تخلیق کو سب سے نمایاں قرار دیا گیا۔
مزید برآں، محمد عثمان بشیر نے کانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی ڈیولپ کیا ہے جو ملٹی روم آڈیو کالز میں سنکرونائزیشن کو بہتر بناتا ہے اور صارفین کو ہموار اور مؤثر رابطے کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ان کا یہ کام ٹیلی کمیونیکیشن کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔