آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت ) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے 2025-27ء کے منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب گلشن ہالار بندر روڈ، سکھر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں خصوصی طور پر آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد بارون میمن تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں مئیر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ تھے جبکہ تقریب میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز میں شامل تاجر تنظیموں کے عہدے دار و رہنماؤں سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی،سول سوسائٹی کے نمائندگان و تاجر برادری و معزز شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی تقریب میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد بارون میمن و مئیر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے نو منتخب عہدے داروں و دیگر اراکین صدر نعیم بدر رفیق قریشی،سنئیر نائب صدر فیاض خان،نائب صدر عبد الرشید بندھانی،جنرل سیکرٹری جنید احمد شیخ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالہادی متین بندھانی،جوائنٹ سیکرٹری محمد شہر یار، خزانچی عرفان قریشی و دیگر سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کے وہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز میں شامل تمام تاجر برادری کے جائز حقوق و انکی فلاح و بہبود سمیت دیگر مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر،انتظامیہ کی غفلت، قبرستانوں کی ابترصورتحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے قبرستانوں کی ابتر صورتحال؛ انتظامیہ کی غفلت، گندگی کے ڈھیر اور قبروں کی بے حرمتی پر شہری برہم، قبرستان کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل غفلت کے باعث شہر کے بیشتر قبرستانوں کی حالت نہایت ابتر ہوچکی ہے، جہاں گندگی کے ڈھیر، نکاسی آب کی تباہ حالی اور قبروں کے دھنس جانے کے واقعات میں اضافہ شہریوں کے لئے شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ شہری حلقوں نے انتظامیہ کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کمشنر سکھر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے قدیمی قبرستانوںبابن شاہ کالونی پرانا سکھر، پیر مراد شاہ قبرستان، آدم شاہ ٹکری کے علاوہ یوسی 10 اور 11 میں قائم بڑے قبرستان نیو گوٹھ کی صفائی کی صورتحال نہایت دگرگوں ہوچکی ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام مکمل مفلوج ہونے کے باعث کئی قبریں دھنس گئی ہیں۔ متعدد مقامات پر قبروں کی مٹی بہہ جانے سے ہڈیاں ظاہر ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیا ہے۔مزید یہ کہ قبرستانوں میں کچہرہ کنڈیوں کی بھرمار اور منشیات کے عادی افراد کی آمد و رفت نے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔