data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ ایگریکلچرل ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ سندھ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں گے ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق سندھ ایگریکلچرل ریسرچ کے ھال میں سندھ ایگریکلچرل ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئیتقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ سندھ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو، ڈائریکٹر سندھ ایگریکلچرل سینٹر ٹنڈوجام ڈاکٹر امداد سوھو تھے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ سندھ ایگریکلچرل ریسرچ کے ملازمین ادارے کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان ملازمین کی انتھک محنت سے یہ ادارہ ترقی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کے ملازمین کے جائز مطالبات پرموشن، تبادلہ سمیت دیگر مسائل کو ہرممکن حل کرنے کی کوشش کی جائے گی سندھ ایگریکلچرل ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ملوک اجن، جنرل سیکریٹری شریف کاٹھیو، سینئر نائب صدر غلام شبیر جتوئی، نائب صدر محمود مگسی نے کہا کہ سارینگا نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے، اور کئی مسائل کو حل بھی کرایا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ سندھ بھر میں ملازمین کے مطالبات کے لئے احتجاج کے دوران بھی ہم نے ٹنڈوجام سمیت سندھ بھر میں احتجاج کیا اور ملازمین کے مسائل کو حل کرایا ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملازمین کے نے کہا کہ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 8 ہزار سے زائدکا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 7116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 83 ڈالر اضافے سے 4207 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈوجام: ایگری یکلچرل ایسرچ سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مظہر الدین کیریوملازمین کی نومنتخب عہد یداروں سے حلف لے رہے ہیں
  • جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی مسجد میں ادا
  • جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ ادا
  • پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن  کاڈیزل کی قلت پر اوگرا کو خط
  • ڈیزل کی قلت! پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن کااوگرا کو خط
  • جسٹس منصور شاہ جج نہیں رہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
  • 27 ویں آئینی ترمیم چیلنج، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
  • وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
  • سونے کی قیمت میں 8 ہزار سے زائدکا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟