پنجاب: حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب میں کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد صورتحال میں واضح تبدیلی آئی ہے اور نصف سے زائد ملوں نے بالآخر کرشنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
کین کمشنر پنجاب کے مطابق صوبے کی 27 شوگر ملز نے باضابطہ طور پر گنا پسائی شروع کر دی ہے، جبکہ باقی 14 ملوں کا آج موقع پر معائنہ کیا جائے گا، جس کے بعد اُن کے خلاف کارروائی کا عمل شروع ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو ملیں کرشنگ میں مزید تاخیر کریں گی، اُن پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کین کمشنر نے بتایا کہ کرشنگ سیزن کی مؤثر نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ کارروائی، گنے کی خریداری اور ادائیگی کے تمام مراحل شفاف رہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسانوں کو ان کے گنے کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی اور نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں میں بتدریج کمی کی توقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد مل مالکان کی تاخیری حکمت عملی کا خاتمہ اور بازار میں چینی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔