Jang News:
2025-11-15@07:37:14 GMT

شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی 18 انچ گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی 18 انچ گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ

---فائل فوٹو 

شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ ہو گئی۔

گیس پائپ لائن کے متاثر ہونے کے بعد بلوچستان کے شہر کوئٹہ، مستونگ، پشین اور زیارت کے لیے گیس کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔

گیس کی پائپ لائن کا واقعہ تخریب کاری ہے یا لیکج، اس سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پائپ لائن

پڑھیں:

دین کی طرف رحجان ہوا تو چاہتی تھی کہ آن لائن ڈرامے اور ویڈیوز ڈیلیٹ ہو جائیں، سارہ چوہدری

دین اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ سارہ چوہدری نے بتایا ہے کہ جب ان کا رحجان دین کی طرف ہوا تو وہ چاہتی تھیں کہ آن لائن موجود ان کے ڈرامے اور ویڈیوز کسی طرح ڈیلیٹ ہو جائیں، تاہم بعد میں انہوں نے اس معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیا۔

سارہ چوہدری نے حال ہی میں اسامہ طیب کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور مذہبی سفر کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے والدین کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتی تھیں، جیسے گھر اور گاڑی وغیرہ۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں شہرت پی ٹی وی کے ڈرامے ’بہلاوا‘ سے ملی، اگرچہ انہوں نے زیادہ پروجیکٹس نہیں کیے، لیکن جتنے بھی کیے وہ سب مشہور ہوئے، ان میں سے چند ڈرامے اب بھی یوٹیوب پر دستیاب ہے، جن کی وجہ سے لوگ انہیں پہچان بھی جاتے ہیں۔

سارہ چوہدری نے بتایا کہ جب ان کا رحجان دین کی طرف ہوا تو وہ چاہتی تھیں کہ آن لائن موجود ان کے ڈرامے اور ویڈیوز کسی طرح ڈیلیٹ ہو جائیں، تاہم بعد میں انہوں نے اس معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دین میں فرمایا ہے کہ جب کوئی انسان سچے دل سے توبہ کرتا ہے تو اللہ اس کے پچھلے گناہوں کو نیکیوں میں بدل دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ کسی سے زبردستی ویڈیوز ڈیلیٹ نہیں کروا سکتیں، لیکن انہوں نے شوبز چھوڑنے کے بعد خود اپنے اکاؤنٹس سے اپنی تمام پہلے کی پوسٹ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

سارہ چوہدری نے اے آر وائی ڈیجیٹل کی تعریف بھی کی، جنہوں نے ان کے دو ڈراموں، جن کی میگا کاسٹ تھی، انہیں یوٹیوب سے ہٹا دیا۔

خیال رہے کہ سارہ چوہدری نے 2001 میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور 2010 کے اوائل میں شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا، وہ اب شادی شدہ ہیں، پانچ بچوں کی والدہ ہیں اور زیادہ تر وقت مذہبی سرگرمیوں اور دین کے کاموں کے لیے وقف کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 18 انچ قطر کی پائپ لائن تباہ، گیس سپلائی میں خلل
  • مچ کے قریب گیس پائپ لائن تباہ، بلوچستان میں گیس سپلائی متاثر
  • مچھ میں گیس پائپ لائن تباہ، پشین، مستونگ اور یارو میں سپلائی منقطع
  • کوئٹہ میں 12 سال بعد بلدیاتی انتخابات، کیا عوام کو حکمرانوں کے قریب لا پائے گی؟
  • ممتا پروگرام میں شکارپور کی 43ہزار خواتین شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر
  • تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع
  • دین کی طرف رحجان ہوا تو چاہتی تھی کہ آن لائن ڈرامے اور ویڈیوز ڈیلیٹ ہو جائیں، سارہ چوہدری
  • شکارپور: 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد قتل
  • ای چالان آن لائن کیسے چیک کریں؟ شہریوں کی بڑی مشکل حل