کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
کراچی میں موسم سرما کی جھلک نظر آنا شروع ہوگئی، شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔