ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرے روز ہی سامنے آگیا جب آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس کے بعد انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ان تینوں اننگز کی خاص بات یہ تھی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں صفر پر گری۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی تین اننگز میں پہلی وکٹ صفر پر گری ہو۔

        View this post on Instagram                      

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف حاصل کرکے پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلائنڈ ویمنز ورلڈکپ: پاکستان آسٹریلیا کوشکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو: پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو 129 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے چوتھے لیگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔مہرین علی نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بشرا اشرف نے 59، مریم جہانگیر نے 13 اور رمشہ شبیر نے 12 رنز بنائے۔

آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم 299 رنزکے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز سکور کر سکی۔ کرٹرنری لائس 95 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے مہرین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کے پہلے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • چین میں انوکھی کاکروچ کافی نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیے
  • پی سی بی انٹرکلب ٹورنامنٹ: ڈیسنٹ کلب، چوہدری اسپورٹس کیخلاف کامیاب
  • شائی ہوپ نے 13 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان، کتنے کھلاڑی ڈیبیو کریں گے؟
  • ایشیز سیریز، آسٹریلیا نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
  • ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ کا کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ
  • بلائنڈ ویمنز ورلڈکپ: پاکستان آسٹریلیا کوشکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا