Daily Mumtaz:
2025-11-22@11:05:43 GMT

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

ویسٹ انڈین ابتدائی 4 اوورز کے بعد ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکا، پوری ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

روسٹن چیز 38، جون کیمپبیل 26 اور کھاری پیری ناٹ آؤٹ 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 4، جیکب ڈفی اور مچل سینٹنر نے 2،2 جبکہ کائل جیمیسن اور زیک فولکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوئی اور اس کی 3 وکٹیں صرف 32 رنز پر گرگئیں۔

تاہم مارک چیپمین (64) کی نصف سنچری اور مائیکل بریسویل کی ناقابل شکست 40 رنز کی اننگز کی بدولت کیوی ٹیم نے ہدف 30.

3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

View this post on Instagram

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)


یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 2 دسمبر سے ہوگا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

یوکرین امن معاہدہ ایک ہفتے میں ممکن ہے، پولیٹیکو

وائٹ ہاؤس کے اس اہلکار کے مطابق ہم یورپیوں کی پرواہ نہیں کرتے، مسئلہ یہ ہے کہ یوکرین اسے قبول کرے، یہ معاہدہ منطقی ہے اور ان کے خیال میں یوکرین کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے پولیٹیکو نے رپورٹ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس روس کے ساتھ ایک نئے امن معاہدے کے اعلان کے قریب ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ معاہدہ یوکرین کی ساڑھے تین سالہ جنگ کو ختم کر دے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ توقع ہے اسی ماہ کے آخر تک یا ممکن ہے اسی ہفتے جنگ کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک طے پا جائے۔ وائٹ ہاؤس کے اس اہلکار کے مطابق ہم یورپیوں کی پرواہ نہیں کرتے، مسئلہ یہ ہے کہ یوکرین اسے قبول کرے۔ پولیٹیکو کے مطابق وائٹ ہاؤس سمجھتا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال، خصوصاً زیلنسکی کے کرپشن اسکینڈلز اور محاذِ جنگ کی حالت کے مدنظر امریکہ ایسی پوزیشن میں ہے کہ وہ زیلنسکی کو اس معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

تاہم امریکی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ یہ معاہدہ منطقی ہے اور ان کے خیال میں یوکرین کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک 28 نکاتی روڈ میپ (امن روڈ میپ) تیار کیا ہے جس کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ ممکن بنانا ہے۔ اس منصوبے میں یوکرین کے لیے امن و سیکیورٹی گارنٹی شامل کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس و یوکرین کے ساتھ تعلقات کو بھی اس روڈ میپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا
  • یوکرین امن معاہدہ ایک ہفتے میں ممکن ہے، پولیٹیکو
  • شائی ہوپ نے 13 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • شائی ہوپ 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
  • ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے
  • ٹرمپ اور میئر نیویارک ظہران ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے
  • ایشیز سیریز، آسٹریلیا نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
  • ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ کا کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ
  • نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل