پنجاب کی جیلوں میں "ملاقات ایپ" سے ملاقات اب اور بھی آسان بنا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے جیل ملاقاتوں کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنے پياروں سے ملاقات کی بکنگ کروا سکتے ہیں اور باآساني ان سے بات چيت کر سکتے ہيں۔ اسلام ٹائمز۔ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات ایپ کے ذریعے ایڈوانس آن لائن بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں فراہم کردی گئی ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں "ملاقات ایپ" سے ملاقات اب اور بھی آسان بنا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے جیل ملاقاتوں کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنے پياروں سے ملاقات کی بکنگ کروا سکتے ہیں اور باآساني ان سے بات چيت کر سکتے ہيں۔ شہري ملاقات ایپ کے ذریعے اب تک 800 سے زائد پنجاب کی جیلوں میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ ایپ کے ذریعے ایڈوانس آن لائن بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں دستیاب ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملاقات ایپ جیلوں میں سے ملاقات پنجاب کی بکنگ کی

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار