پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلی بار ایک ماہ میں 16ہزار 856 نئے سرمایہ کار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پنجاب سے سب سے ذیادہ 8 ہزار9 افراد ٹریڈنگ کیلئے رجسٹرڈ ہوئے۔

اس کے علاوہ سندھ سے 6029، بلوچستان سے 211 اور کے پی کے سے 1058 افراد رجسٹرڈ ہوئے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد سے 1334، آزاد کشمیر سے107 اور گلگت بلتستان سے 49 افراد نے نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے۔ 

پی ایس ایکس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چیبج میں اکتوبر کے دوران میں 87 فیصد مرد اور 13 فیصد خواتین نے ٹریڈنگ رجسٹریشن کرائی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج :کاروبارکے آخری روزاتارچڑھائو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی پر کاروبار میں اتارچڑھائو کے بعد مارکیٹ کا اختتام مایوس کن رہا اور انڈیکس منفی زون میں بند ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر421پوائنٹس کی تیزی تک جانے کے باوجود اختتامی لمحات میں800پوائنٹس سے زائد کی کمی پر بند ہوا تاہم مندی کے باوجود کاروباری حجم گزشتہ روز جمعرات کے مقابلے میں5.81فیصد زائد رہا۔ جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں72ارب روپے سے زائد کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا اور 52.52فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔جمعہ کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹیلی کام،پاور،بینکنگ، اسٹیل، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز،کیمیکل،کمیونیکیزشن اوردیگر اہم کمپنیوں کے شیئرزمیں نمایاں سرگرمیاں دیکھی گئیں ۔ جمعہ کو مارکیٹ میں تیکنیکی کریکشن کے سبب سرمایہ کاروں نے بہتر منافع ملنے پر مال کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھا اور بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 834.01پوائنٹس کے خسارے سے 162102.92پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح267.15پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای 30انڈیکس49178.66پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس385.08پوائنٹس کم ہوکر98424.06 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس1485.54پوائنٹس گھٹ کر231230.31پوائنٹس رہ گیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72 ارب 42کروڑ 39ہزار694روپے کی کمی کے بعد 18512ارب95کروڑ77لاکھ 24 ہزار 26 روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو28ارب روپے مالیت کے 76 کروڑ 80 لاکھ 50ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 35ارب روپے مالیت کے 72 کروڑ 58لاکھ 68ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 476کمپنیوں میں شیئرزکا کاروبار ہوا جس میں سے 145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،289میں کمی اور42کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام7کروڑ67لاکھ،کے الیکٹرک 6 کروڑ 42 لاکھ،بینک مکرمہ6کروڑ13لاکھ ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز 4کروڑ84لاکھ، اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی 3کروڑ32لاکھ شیئرز کی خریدوفروخت کے ساتھ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھائو 140روپے بڑھ کر24562.00روپے ہو گیا اسی طرح54.33روپے کے اضافے سینیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 8049.33 روپے پر جا پہنچی جبکہ نمایاں کمی یونی لیور پاکستان فوڈز لمٹیڈ اور سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے شیئرز کے بھائو میں رہی جنکے دام 531.71روپے اور 154.51روپے کم ہو کر بالترتیب 29368.29روپے اور 1642.79 روپے پر آ گئی۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • مسافر وین ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جان بحق
  • اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے محدود تیزی رہی، انڈیکس 162 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
  • مسافر وین ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :کاروبارکے آخری روزاتارچڑھائو
  • بدین آئی جی پولیس کا پہلی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح
  • ’’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بنوں گی‘‘ ایکس صارف خاتون کا جواد احمد کے بیان پر دلچسپ تبصرہ 
  • پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا سے تعلقات میں بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا: بلوم برگ
  • عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی عسکری قیادت کی وجہ سے ہوئی، بلوم برگ
  • فیلڈ مارشل کی امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا: بلومبرگ