واشنگٹن (آئی این پی )عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، ان کی مدت میں 2030 ء تک توسیع سے ملک میں استحکام کی توقع مزید بڑھی ہے۔ یہ بات  بلومبرگ کی  پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری رپورٹ  میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ ہوا ہے، عوام شیئرز مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی، دونوں نے وزیراعظم کے بہتر مالی انتظام اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکائو نٹس کھولے گئے، اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا یومیہ کاروبار 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا، بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں: محسن نقوی

---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

چین کے سفیر  نے ملاقات کے دوران محسن نقوی سے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے، پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  •  ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی، بلوم برگ
  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ
  • 27 ویں ترمیم: اتنی جھنجھناہٹ کیوں
  • سفارتی  سطح  پر بڑی  کامیابیاں ‘ وزیراعظم  ‘ فیلڈ  مارشل  کا اہم  کردار : عطاتارڑ
  • فیلڈ مارشل کا بروقت انتباہ
  • پاکستان انویسٹرز فورم جدہ کی نئی قیادت کے لیے اہم نامزدگیاں
  • پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار ہے، وزیر اطلاعات
  • پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں: محسن نقوی