data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک غیرملکی بینک کی جانب سے ایکسپورٹرز کی سہولت کے لیے فنانسنگ پروگرام کو دوگنا کرکے 20 کروڑ ڈالر سے بڑھانے کے اقدامات اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معیشت میں 4.

1 فیصد کی مضبوط نمو نے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کو مسلسل 39 ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رکھنے میں مدد دی۔

مزید برآں، یورپی یونین کے لیے پاکستانی برآمدات میں اضافے، مرکزی بینک کی جانب سے ماہانہ نقد ڈالر کی خریداری کی حد کو گھٹا کر 500 ڈالر تک محدود کرنے، ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کی خبریں اور روزگار کے نئے منصوبوں کے اعلانات نے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر اوقات کے دوران ڈالر کی قیمت کو دباؤ میں رکھا۔

کاروباری دن کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 20 پیسے کی کمی کے ساتھ 280 روپے 47 پیسے تک گر گئی، تاہم مارکیٹ میں سپلائی میں بہتری اور طلب کی قوت کے اثرات سے ڈالر کی قدر ایک موقع پر ایک پیسے کے اضافے کے ساتھ 280 روپے 68 پیسے تک پہنچ گئی۔ دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمول کے مطابق ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 280 روپے 66 پیسے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 70 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں طلب و رسد کے توازن نے کرنسی کے اتار چڑھاؤ کو محدود رکھا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈالر کی ڈالر کی قدر

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے