Express News:
2025-11-17@12:35:20 GMT

2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

اکتوبر 2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر نے 38کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی ایک سال میں برآمدی نمو کی شرح 17فیصد جبکہ زیرتبصرہ مہینے میں 5.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک ڈیٹا کے مطابق آئی ٹی برآمدات کی مالیت ستمبر 2025 میں 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی، جبکہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 1ارب 40کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔

مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 1 ارب 20کروڑ ڈالر تھی۔ ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد بڑھی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں رقم کی حد 35 تا 50فیصد ہونے سے آئی ٹی برآمدات کا حجم بڑھا ہے جبکہ ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم رہنے سے بھی کا برآمدکنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپی ممالک میں خدمات کا دائرہ وسیع کررہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ٹی برآمدات

پڑھیں:

5 بڑی فارما کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں

ویب ڈیسک:گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان سے پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز کمپنیاں اپنے مقامی آپریشنز ختم کر کے ملک سے جاچکی ہیں، یہ انکشاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تازہ رپورٹ میں کیا گیا۔

گزشتہ روز  وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اسمبلی کو بتایا کہ Bayer، ICI Pakistan، Sanofi-Aventis، Pfizer اور Novartis نے پاکستان میں اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس فروخت کر دیے ہیں، جنہیں اب مقامی کمپنیاں چلا رہی ہیں۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

وزیر صحت کے مطابق یہ کمپنیاں مکمل بندش کے باعث نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک کاروباری فیصلے کے تحت پاکستان سے نکلیں، تمام فیکٹریاں نئے مالکان کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ ضروری ادویات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق، Bayer کی لاہور میں موجود فیکٹری، ICI Pakistan کے مختلف شہروں میں آپریشنز، Sanofi کا کورنگی، کراچی میں صنعتی یونٹ، Pfizer کا SITE کراچی میں پلانٹ، Novartis کا ویسٹ وہارف کراچی میں یونٹ ، یہ کمپنیاں پاکستان سے نکلیں ہیں۔ 

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

یہ تمام مینوفیکچرنگ یونٹس مقامی کمپنیوں کے حوالے ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فارما کمپنیوں کے ملک سے نکلنے کی وجوہات کی تفصیلات قومی اسمبلی کو فراہم نہیں کی گئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات میں 2025 میں نمایاں اضافہ
  • بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی  
  • آئی ایم ایف صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کریگا
  • ترسیلات اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے روپے کی قدر مسلسل مضبوط
  • 17 نومبر (پیر) کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
  • 5 بڑی فارما کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں
  • 2025 کے دوران سرکاری قرضے میں 9.3 ٹریلین روپے اضافہ ہوا، وزیر خزانہ
  • حکومت کی بڑی کامیابی، قرض میں 852 ارب روپے کمی