مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر آباد ہونے لگا‘لاکھوں شرکا کی3 روز تک رہائش کے انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں لوگ3 دن لاہور میں گزاریں گے۔21 تا23 نومبر کو ہونے والے اجتماع عام کی مینارِ پاکستان میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تمام شعبہ جات اور کمیٹیوں نے شرکت کی۔ ریہرسل میں شرکا کے قیام و طعام، نمازوں کی ادائیگی اور دیگر مشاغل کے حوالے سے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ پروگرام میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن، سید وقاص انجم جعفری شیخ عثمان فاروق، ممتاز حسین سہتو، وسطی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری، امیر صوبہ کے پی وسطی عبدالواسع، سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی، حلقہ لاہور کے امیر ضیالدین انصاری، مسلم پرویز، اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا، نائب امیر صوبہ وسطی پنجاب ذکراللہ مجاہد، انجینئر اخلاق احمد، ناظم مالیات نذیر احمد جنجوعہ، احمد سلمان بلوچ، حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید، راشدہ شاہین و دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔ لیاقت بلوچ کے ہمراہ شرکا اجلاس نے مینار پاکستان سبزہ زار کا دورہ کیا اور انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مرکزی اسٹیج کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ اجتماع عام کے پنڈال کے لیے ٹینٹ لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے، پینے کے صاف پانی، وضو گاہیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ جماعت اسلامی لاہور کے کارکنان اجتماع عام کے میزبان ہیں، انشاء اللہ اجتماع عام میں آنے والے مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیر مقدم کریں گے۔ اجتماع عام کے شرکا نماز جمعہ بادشاہی مسجد میں ادا کریں گے۔ نظام بدل دو اجتماع عام قریب آ چکا ہے، تمام کمیٹیوں کے ذمے داران اپنے کارکنان کو بھرپور طریقے سے متحرک کریں، انتظامی امور کی بہترین ادائیگی کے لیے مکمل تربیت فراہم کریں تاکہ اجتماع کے دن شرکا کی خدمت اور رہنمائی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ناظم اجتماع نے کہا کہ تمام ذمے داران انتہائی پرجوش، منظم اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں اور ہر طرح کی صورتحال میں شرکا کی رہنمائی اور مہمان نوازی کے لیے مکمل تیار ہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ انتظامی کمیٹیوں کے ذمے داران سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے لیے
پڑھیں:
ظلم کا نظام اور ترقی ساتھ ممکن نہیں ‘فضل احد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے ”بدلو دو نظام” کے عنوان کے تحت مختلف علاقوں میں پبلسٹی کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے منعقدہ کیمپ سے امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے خطاب کیا۔فضل احد نے اجتماع عام کو نوجوانوں کے لیے ”امید سحر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کی سیاست اور ملک میں برسوں سے قائم ظلم کے نظام کو بدلنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام اور ترقی ایک ساتھ ممکن نہیں ہے۔ آج عوام غربت کی چکی میں پِسے جا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ اپنی مراعات اور عیاشیوں پر مرکوز ہے۔ حکمران اپنی حکمرانی کو مضبوط کرنے کے لیے تو ایک کے بعد ایک ترمیم کر رہے ہیں، لیکن کسی بھی ترمیم کا تعلق عوام کو سہولت دینے سے نہیں۔ عوام کو دینے کے لیے ان حکمرانوں کے پاس صرف لولی پاپ ہے۔ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اس فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام اس ظلم کے نظام کو بدلنے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے ضلع کیماڑی کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بڑی تعداد میں اجتماع میں شرکت کریں۔کل پاکستان اجتماع عام جماعت اسلامی کی جانب سے 21، 22 اور 23 نومبر کو لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ جماعت اسلامی کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا جس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ اجتماع ملک سے گلے سڑے نظام کو ختم کرنے اور ملک و قوم کے لیے ایک بہترین متبادل فراہم کرنے کی ایک بڑی تحریک اور جدوجہد کا نقطہ آغاز ہو گا۔ جماعت اسلامی اس نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایک ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کرے گی تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔