data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر ملے جلے رجحانات کا شکار رہی، تاہم اختتام تک صورتحال نے اعتدال کی سطح پر مثبت رخ اختیار کر لیا۔

آف شور کنسورشیم کے ممکنہ قیام اور مختلف اداروں کی سرمایہ کاری پالیسیوں میں متوقع تبدیلیوں نے مارکیٹ میں ایک محتاط نوعیت کی تیزی پیدا کی، جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں معمول سے بہتر رہیں۔ انسٹی ٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے خریداری میں اضافہ ہوتا رہا، جس نے انڈیکس کو سہارا دیا اور پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ کا مجموعی گراف معمولی مگر مستحکم بہتری کے ساتھ آگے بڑھتا رہا۔

اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کے دوران کئی مواقع پر اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا، لیکن اس کے باوجود انڈیکس نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔  اسی طرح خریداری کے دباؤ نے مارکیٹ کو مسلسل نیچے جانے سے بچائے رکھا اور اہم سطحیں دوبارہ بحال ہوئیں۔ یہی وجہ ہے کہ تیزی کے رجحان نے بالآخر 162 ہزار پوائنٹس سے اوپر کی سطح کو مستحکم کردیا، جو سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اشارہ ثابت ہوا۔

علاقائی صورتحال بھی مارکیٹ کے لیے اثرانداز رہی۔ بھارت اور افغانستان کے ساتھ کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے تھے، لیکن اس کے باوجود بنیادی اقتصادی اشاریوں میں بہتری اور حکومت کے معاشی فیصلوں نے فضا کو سہارا دیا۔

فرٹیلائزر کمپنیوں کے لیے نئے ذخائر سے گیس کی فراہمی کی منظوری نے متعلقہ شعبے میں نمایاں سرگرمی پیدا کی، جبکہ آئی ایم ایف سے دسمبر میں قرض کی اگلی قسط کی منظوری کی امید بھی مارکیٹ کے لیے مضبوط بنیاد بنی اور فنڈامینٹلز کو مثبت رکھا۔

ہفتے کے پانچ سیشنز میں سے 2 میں نمایاں تیزی دیکھی گئی جب کہ 3 میں مندی رہی، تاہم مجموعی نتیجہ مثبت رہا۔ نجکاری پروگرام، خاص طور پر پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی فروخت اور دیگر اداروں کی متوقع نجکاری کے فیصلوں نے مارکیٹ میں ملا جلا ردعمل پیدا کیا، مگر مجموعی سرمایہ کار اعتماد کو برقرار رکھنے میں کامیابی رہی۔

تیزی کے سبب حصص کی مجموعی مالیت میں 79 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ مجموعی سرمایہ بڑھ کر 185 کھرب روپے سے زیادہ کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 167.

73 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 162102.92 پر بند ہوا۔ ہفتے کے یہ اعداد و شمار مارکیٹ کے مجموعی طور پر سنبھلنے اور معاشی اشاریوں کے بتدریج بہتر ہونے کی عکاسی کرتے ہیں، جو آئندہ ہفتے کے کاروبار کے لیے بھی مثبت توقعات کو فروغ دیتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہفتے کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی