Jasarat News:
2025-11-23@00:53:18 GMT

ویتنام : بارش کے باعث 2 لاکھ گھر ڈوب گئے‘ ہلاکتیں 55 ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی۔ ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔ وسطی ویتنام کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش 1900 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی۔ یہ خطہ کافی کی پیداوار کا ایک بڑا بیلٹ ہے اور مشہور ساحلوں کی آماجگاہ ہے۔ تقریباً نصف ہلاکتیں ڈاک لک صوبے میں ہوئیں جہاں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 14 افراد کھان ہوا صوبے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سیلاب سے معیشت کو 44کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ویتنام کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے، جبکہ 9 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ یہ معلومات ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کے روز جاری کیں۔ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں نے 67 ہزار 700 سے زائد مکانات کو پانی میں ڈبو دیا ہے، جبکہ 168 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ 13 ہزار ہیکٹر سے زیادہ چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور 88 ہیکٹر فشری فارم زیرِ آب آ گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث 30 ہزار 700 سے زائد مویشی اور پولٹری ہلاک یا بہ گئے ہیں، جس کے بعد معاشی نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 12 کروڑ امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ میں 1.48 تک کم شرح پیدائش خطرے کی گھنٹی ہے‘ اِردوان
  • ویتنام: طوفانی بارش کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 55 ، دو لاکھ سے زائد گھر ڈوب گئے
  • ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے
  • ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے، 55 افراد ہلاک، درجنوں ملبے تلے
  • ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی
  • انڈونیشیا : لینڈ سلائیڈنگ سے 30افراد ہلاک ‘ 18 لاپتا
  • کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا دورئہ امارات‘ سرمایہ کاری کا امکان
  • جنوبی کوریا میں جہاز چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گیا‘ ڈوبنے کا خدشہ
  • ملزم نے بھتے کی رقم 20لاکھ سے کم کرکے 3لاکھ روپے کیوں کی