Jasarat News:
2025-11-23@00:32:00 GMT

ترکیہ میں 1.48 تک کم شرح پیدائش خطرے کی گھنٹی ہے‘ اِردوان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاندانی ادارے کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ جب عالمی سرمایہ داری نئے محاذ کھول رہی ہے اور ثقافتی نوآبادیات اور ڈیجیٹل گھیراؤ دنیا بھر میں شدت اختیار کر رہے ہیں، تو ترکیہ اس دور میں خاندانی اقدار کا تحفظ کر رہا ہے۔ صدر نے آبادیاتی بحران کی بھی وارننگ دی اور کہا کہ ہم اس وقت ایک آفت کا سامنا کر رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک کی مجموعی شرح پیدایش 1.

48 تک گر گئی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

برازیل: سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا۔ جائر بولسونارو کے وکیل کے مطابق سابق صدر اگست سے اپنے گھر میں قید تھے۔ 70 سالہ بولسونارو کی قانونی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے یہ مو قف اختیار کیا تھا کہ انہیں 2022ء میں ناکام بغاوت کی کوشش کے الزام میں ملنے والی 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی کاٹنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ واضح سابق برازیلین صدر بغاوت کے الزام میں 27 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • برازیل: سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا
  • ویتنام : بارش کے باعث 2 لاکھ گھر ڈوب گئے‘ ہلاکتیں 55 ہوگئیں
  • قرآن و سنت ہی زندگی کا مکمل ضابطہ حیات ہے‘مفتی محمدفیض
  • انڈونیشیا : لینڈ سلائیڈنگ سے 30افراد ہلاک ‘ 18 لاپتا
  • کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا دورئہ امارات‘ سرمایہ کاری کا امکان
  • جنوبی کوریا میں جہاز چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گیا‘ ڈوبنے کا خدشہ
  • ملزم نے بھتے کی رقم 20لاکھ سے کم کرکے 3لاکھ روپے کیوں کی
  • اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل
  • عالمی ترقی کے لیے فنڈنگ میں کمی خطرے کی گھنٹی،  یو این اہلکار