برازیل: سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا۔ جائر بولسونارو کے وکیل کے مطابق سابق صدر اگست سے اپنے گھر میں قید تھے۔ 70 سالہ بولسونارو کی قانونی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے یہ مو قف اختیار کیا تھا کہ انہیں 2022ء میں ناکام بغاوت کی کوشش کے الزام میں ملنے والی 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی کاٹنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ واضح سابق برازیلین صدر بغاوت کے الزام میں 27 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا دورئہ امارات‘ سرمایہ کاری کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی امارات پہنچ گئے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم کی صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں توانائی، زراعت، انفرااسٹرکچر اور اے آئی میں شراکت بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ واضح رہے کہ 1983 ء کے بعد کسی بھی کینیڈین وزیراعظم کا یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔