جنوبی کوریا میں جہاز چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گیا‘ ڈوبنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب مسافر بردار جہاز چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گیا ،جس کے بعد غرقاب ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 26ہزار ٹن وزنی یہ فیری جزیرہ جیجو سے روانہ ہو کر بندرگاہی شہر موکپو جا رہی تھی۔ واقعہ شینان کاؤنٹی کے جزیرہ جانگسان کے قریب پیش آیا جہاں جہاز غیر آباد جزیرے جکدو کے پاس چٹانوں سے ٹکرا گیا۔یاد رہے کہ حادثے کی جگہ وہی ہے جہاں 2014 ء میں بدنام زمانہ سیوول فیری ڈوبنے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کو لگنے والے جھٹکوں کے باعث 27 افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم خوش قسمی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جہاز میں سوار تمام 267 مسافروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کانگو : طیارہ رن وے پر پھسل کر تباہ‘ وزیر معدنیات سوار تھے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) وسط افریقی ملک کانگو میں وزیر معدنیات کو لے جانے والے طیارے کو خوف ناک حادثہ پیش آیا۔ ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے وزیرِ معدنیات اور اْن کے وفد کو لے جانے والا چارٹرڈ ایمبر ائر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا،جس کے باعث طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ طیارہ دارالحکومت کنشاسا سے لوالابا صوبے جا رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ اچانک بے قابو ہوگیا۔ طیارے میں دھواں بھرنے کے باعث مسافروں نے جان بچانے کے لیے دروازوں سے چھلانگ لگانا شروع کر دی۔ طیارے میں 20 سرکاری افسران سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔