چیچہ وطنی:

چیچہ وطنی میں حلقہ این اے 143 اور پی پی 203 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر میں 2100 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اے کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 19 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری، 115 کو بی اور 336 کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ایلیٹ فورس اور کوئیک ریسپانس ٹیمیں ممکنہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

ووٹرز کو بلا خوف و خطر اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان پولیس نے واضح کیا کہ قانون شکنی، بدامنی یا کسی بھی قسم کی شرپسندی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ اور ڈولفن فورس کے اہلکار دن بھر پٹرولنگ کریں گے تاکہ انتخابی عمل محفوظ اور پرامن ہو۔ چار سو آٹھ پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور ایک ہزار 32 اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔
سیف سٹی ہیڈکوارٹر سے انتخابی عمل کی براہِ راست مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوں گے۔ حکام نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ضمنی انتخابات شفاف اور منظم طریقے سے مکمل ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • قومی وصوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کل ہوں گے:سیکورٹی انتظامات مکمل
  • قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
  • قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل
  • ضمنی انتخابات کے دوران ڈیوٹی، پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
  • ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات، فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد
  • ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کا حکم دے دیا