Nawaiwaqt:
2025-11-22@10:01:30 GMT

کورنگی کی فیکٹری میں آگ، جل کر تباہ ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

کورنگی کی فیکٹری میں آگ، جل کر تباہ ہو گئی

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، فیکٹری آگ سے جل کر مکمل تباہ ہو گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا، آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہوگئی، آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا۔حکام نے بتایا کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں فائبر موجود تھا جو جل گیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔فیکٹری میں فائبر سے مختلف اشیاء تیار کی جاتی تھیں، آگ کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، فیکٹری کی بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیکٹری میں

پڑھیں:

رحیم یارخان میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق

شہر رحیم یارخان کی قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے ذرائع کے مطابق واقعہ ورکشاپ میں آئل ٹینکر کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کے سبب پیش آیا، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ویلڈر سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا، ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا۔ ریسکیو کے حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری
  • کراچی: کورنگی کی فیکٹری میں آگ، جل کر تباہ ہو گئی
  • کراچی: کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم  
  • کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں فائبر فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
  • کراچی:کورنگی مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی
  • فیصل آباد: فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی
  • رحیم یارخان میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے ایک شخص جاں بحق
  • جاپان: رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 170 گھر جل گئے