ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ کاروباری روز والی قیمتیں ہی برقرار ہیں، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچوں روز یعی جمعہ کے روز آج ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں برقرار ہیں۔
گزشتہ کاروباری روز یعنی جمعرات کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے سستا ہوا تھا، کمی کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
ملک میں کاروباری گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت 4286 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 329 روپے پر برقرار ہے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار ,568 روپے پر مستحکم رہی۔
بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 50 ڈالر سے کم ہو کر 4042 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں سونے کی ملک میں فی تولہ
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان لوئر: چلغوزہ کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت
— فائل فوٹوموسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔
تاجر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا بازار میں چلغوزہ فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں سال چلغوزہ کی زیادہ پیداوار کے باعث قیمت میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چلغوزے کی پچھلے سال قیمت 8 ہزار سے 10 ہزار روپے تھی۔