پولینڈ میں یوکرین ہب کی حفاظت کے لیے فوجی دستے تعینات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ہیگ: نیدرلینڈ کے وزیر دفاع روبن بریکلمنز کاکہنا ہےکہ نیدرلینڈ نے پولینڈ میں 300 فوجی اور دو جدید پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ یوکرین کو فوجی امداد پہنچانے والے نیٹو لاجسٹکس ہب کی حفاظت کی جا سکے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیدرلینڈ کا یہ یونٹ حالیہ دنوں میں پولینڈ پہنچنا شروع ہوا اور توقع ہے کہ یکم دسمبر تک مکمل عملی تیاری حاصل کر لے گا، یہ مشن یکم جون 2026 تک جاری رہے گا ، نیدرلینڈ کے کوارٹر ماسٹرز پہلے ہی ہب کے لیے عارضی بیس کی تیاری شروع کر چکے ہیں جبکہ سسٹم آپریٹرز جلد پولش فضائی حدود کی نگرانی کے فرائض سنبھالیں گے۔
پیٹریاٹ سسٹمز کی جدید ترین کنفیگریشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس میں اپ گریڈڈ ریڈار اور سافٹ ویئر شامل ہے۔
یونٹ کے کمانڈر کرنل اولاف اسپینجر نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ ماہوں میں علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور حالیہ روسی حملوں کے بعد پولینڈ میں الارم جاری ہوا، پولش لڑاکا طیارے اسکرمبل ہوئے اور عارضی طور پر کچھ ہوائی اڈے بند کیے گئے۔
نیدرلینڈ کے حکام نے کہا کہ یہ مشن نہ صرف نیٹو کے مشرقی دفاع میں عملی کردار ادا کرتا ہے بلکہ اس سے نیدرلینڈ کی اجتماعی سلامتی کے عزم کا بھی مظاہرہ ہوتا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
لاہور:بادشاہی مسجد میں عارضی قیام گاہ میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کی سہولت کیلیے لفٹ نصب کی گئی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">