انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ملکوں سے قرّاء کرام اور ججز کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مقابلہ 24 سے 27 نومبر تک وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر چاڈ سے قاری احمت، صومالیہ سے قاری عبدالقادر ابدی وہاب ادن اور گھانا سے قاری ابوالمال سواللہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے افسران نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
مزید بین الاقوامی شخصیات کی آمد آج اور کل متوقع ہے۔ آج مصر سے انٹرنیشنل جج قاری الشیخ ڈاکٹر حمد اللہ حفیظ محمد ابرہیم، بحرین سے قاری حمزہ معیز احمد علی، اردن سے قاری احمد بکری حسن نواسرہ، فلسطین سے قاری نبیل محمد علی شریباطی، قازقستان سے قاری ییگل مان محمد، مالی سے قاری دیالو آمادو، برکینا فاسو سے قاری دیالو موسی، موریطانیہ سے قاری احمد احمد مسکے اور کوموروس سے قاری عبداُو فضل الدین پاکستان پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
عالمی سطح پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے اس بڑے مقابلے میں دنیا بھر سے نامور قرّاء اور ججز کی شرکت پاکستانی دارالحکومت میں ایک روح پرور اور بابرکت ماحول پیدا کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مقابلہ 4 روز تک جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت مختلف ممالک کے قرّاء وزارت مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل مقابلہ قرأت مختلف ممالک کے قر اء کے لیے
پڑھیں:
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی
لاہور:ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم تاریخ اتوار کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی عمارت میں ہوا۔
اجلاس میں رابطے کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور ڈاکٹر شاہد الرحمن نے ادا کیے، فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر محمد حسن علی بیگ موجود تھے، زونل رویت کمیٹی پاکستان کے ارکان مفتی محمد احمد، مولانا فتح محمد راشدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی۔
اجلاس میں مولانا مختیار احمد ندیم، مفتی محمد عمران حنفی، علامہ زبیر احمد ظہیر و دیگر علماء کرام میں مفتی محمد شفیق اعوان، مفتی عارف حسین نعیمی، مفتی اعجاز سلیم، سید عبدالبصیر آزاد، مولانا محمد احمد، حاجی غلام حسین شامل تھے۔
محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین ٹیلی فون پررابطے میں تھے۔