data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دبئی ائیر شو میں پیش آنے والے بھارتی جنگی طیارے کے حادثے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے بھارتی طیارے تیجس کے گرنے کے بارے میں سوال کیا تو آفریدی نے مختصر مگر معنی خیز جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہیں منانی چاہیے، ہو سکتا ہے کسی دن اپنے بھی چلے جائیں۔ ان کے اس جملے نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی اور  صارفین نے ان کے اس بیان کو پھیلایا۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ حادثہ کسی بھی ملک میں ہو، اس پر خوشی کا اظہار کسی بھی طور مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے اور اس میں جان کا نقصان ہوا، یہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے، چاہے کسی بھی ملک کا شہری ہو، کسی کی موت خوشی کی بات نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کی دنیا نے ہمیشہ انسانیت، اخلاقیات اور احترام کا درس دیا ہے اور یہ اصول زندگی کے ہر شعبے میں قائم رہنے چاہییں۔

کرکٹ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ہماری ٹیم میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ آنے والے ورلڈکپ میں بھی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ اگر کھلاڑیوں کو درست مواقع اور بہتر ماحول فراہم کیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ دنیا میں دوبارہ اپنی مضبوط جگہ بنا سکتی ہے۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے امکان کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیموں کی تعداد بڑھے گی تو ان نوجوان کھلاڑیوں کو بھی پلیٹ فارم ملے گا جو مسلسل محنت کے باوجود جگہ نہیں بنا پاتے۔ یہ قدم پاکستان میں کرکٹ کے اسٹرکچر کو مزید مضبوط کرے گا اور نئی صلاحیتوں کو سامنے لانے میں مدد دے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا