ابوجا: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے نائجیریا کے قومی سلامتی کے مشیر ملاّم روحباؤدو سے خفیہ ملاقات کی ہے جو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی افریقی ملک میں مسیحی برادری کے خلاف مبینہ مظالم کے حوالے سے فوجی کارروائی کی دھمکیاں دی تھیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات پینٹاگون میں ہوئی مگر اسے میڈیا سے مکمل طور پر مخفی رکھا گیا اور سرکاری شیڈول پر بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔

 امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ گفتگو نائجیریا میں جاری تشدد، بین المذاہب کشیدگی اور ممکنہ امریکی ردعمل کے حوالے سے تھی۔

خیال رہےکہ  رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا تھا کہ اگر نائجیریا کی حکومت نے مسیحیوں کے قتل عام  کو نہ روکا تو امریکا نہ صرف تمام امداد روک دے گا بلکہ گنز اَ بلیزنگ  انداز میں فوجی مداخلت بھی کرسکتا ہے۔

واضح رہےکہ  نائجیریا میں مذہبی تنازعات اور نسلی کشیدگی کا معاملہ پیچیدہ ہے،  عالمی مانیٹرنگ گروپس، جن میں ACLED بھی شامل ہے، گزشتہ برسوں میں وہاں دسیوں ہزار شہری مارے جا چکے ہیں اور ہلاکتوں میں مسلمانوں اور مسیحیوں دونوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

وفاقی وزیر اطلاعات اور امبیسیڈر اسیاکا سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سیکریٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصادی تعاون ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں تعلقات، فیک نیوز سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مؤثر حکمت عملی کے تحت فیکٹ چیکنگ کا نظام وضع کرنا ضروری ہے۔

ملاقات میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثقافتی تعاون سے خطے میں ہم آہنگی اور مثبت امیج کا فروغ ممکن ہے۔ ثقافت، ابلاغ اور ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ڈی ایٹ ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جنرل سیکریٹری کی رہنمائی اور تجربے سے ڈی ایٹ کے مقاصد کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اسیاکا عبدالقادر امام کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ کے رکن ممالک کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ ایک دوسرے کی ترقی میں کس حد تک معاون ثابت ہوتے ہیں۔ میڈیا کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور مشترکہ ٹریننگز اور ورکشاپس کا انعقاد ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر اطلاعات کی ایمبیسیڈر ایشیا سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر اطلاعات اور امبیسیڈر اسیاکا سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ
  • ٹرمپ اور ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، نیتن یاہو کی گرفتاری پر کیا بات ہوئی؟
  • کیا ظہرانی ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے؟ ٹرمپ، ممدانی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے سب بتا دیا
  • افواجِ پاکستان کا خوف، انڈین میڈیا کا پاکستانی افسران اور خفیہ اداروں کے خلاف ناکام جھوٹا پراپیگنڈا
  • صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
  • سیکیورٹی فورسزکا کرم میں آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک
  • میكسیكو نے امریکی فوجی مداخلت کا امکان مسترد کردیا