نواز شریف لندن پہنچ گئے‘2 ہفتے قیام کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-16
لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ ہو گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آج جاتی امرا رائیونڈ سے لاہور ائرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ائر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے، ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ائرپورٹ پر انہیں الوداع کہا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وکلا پر فائرنگ کے مقدمے میں حسن نواز کھوکھر کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-8
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وکلا پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے بھائی حسن نواز کھوکھر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ چکلالہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 19
نومبر کو ملزم کو دوبارہ پیش کر کے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ گزشتہ روز ملزم کو مقدمہ کے تفتیشی انسپکٹر افتخار حسین نے عدالت میں پیش کیا، جہاں پراسیکیوشن کی جانب سے رانا سعادت علی اور عرفانہ جبین بھی موجود تھے۔