وزیراعظم اور اردن کے بادشاہ کی ملاقات، اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اردن کے
پڑھیں:
اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت کو مزید مضبوط کرے گا اور انہیں ایک بلند تر سطح پر لے جائے گا، جس میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع البنیاد شراکت داری شامل ہوگی۔ وزارت امور خارجہ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بروز ہفتہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جس دوران ان کی وزیراعظم اور صدر سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قبل ازیں، اردن کے بادشاہ کا پاکستان کا آخری دورہ سابق صدر ممنون حسین کی دعوت پر ہوا تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے، جن میں سے ایک شہری تحفظ اور دفاع کے شعبے میں تعاون سے متعلق تھی جبکہ دوسری رہائش (ہاؤسنگ) کے شعبے میں تعاون کے بارے میں تھی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ہفتے کا یہ اعلیٰ سطح کا دورہ اسلام آباد اور عمان کے درمیان دیگر پرانے، برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت کو مزید مضبوط کرے گا اور انہیں ایک بلند تر سطح پر لے جائے گا، جس میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع البنیاد شراکت داری شامل ہوگی۔ بیان میں کہا گیا کہ اپنے دورے کے دوران شادہ عبداللہ دوم صدر پاکستان اور وزیراعظم کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ایوانِ صدر میں بادشاہ کو سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بادشاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرے اور حجم کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ اکتوبر کے آخر میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے پاکستانی عسکری قیادت کے علاقائی امن اور سلامتی میں کردار کو سراہا تھا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر اردن میں تھے اور انہوں نے اردن کے بادشاہ سے ملاقات کی تھی جس میں ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ شارہ اردن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار اور خدمات کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، مزید یہ کہ آرمی چیف نے پاکستان کے عوام، حکومت اور فوج کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔