کراچی، خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ڈمپر کے گرفتار ڈرائیور کی شناخت فضل کے نام سے کی گئی، پولیس نے ڈمپر کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے ذکریہ گوٹھ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق سپرہائی وے ذکریہ گوٹھ میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، تاہم ملیر کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک شہری شاہد موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا اور زخمی کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈمپر کے گرفتار ڈرائیور کی شناخت فضل کے نام سے کی گئی، پولیس نے ڈمپر کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔