کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون پل سے گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں بورڈ آفس پل پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار خاتون جاں بحق، جبکہ مرد زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ نارتھ ناظم آباد کی جانب نیچے اترنے والے ٹریک پر پیش آیا۔
کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2.
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث خاتون پل سے نیچے جا گری اور جاں بحق ہو گئی۔
زخمی خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔