لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب، تین ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں مبرا اور اریبہ کو اسلام آباد سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے، جبکہ اس واردات میں ملوث ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچیاں 13 نومبر کو سکول سے واپس آ رہی تھیں کہ لاپتہ ہو گئیں۔ والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش کے دوران کلوز سرکٹ فوٹیج کا سہارا لیا گیا۔ اسلام آباد میں کی گئی کارروائی کے دوران دونوں بہنیں محفوظ طریقے سے بازیاب کروا لی گئیں۔
ملزمہ خاتون نے بچیوں کو ورغلاء کر کے اغواء کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے واردات کے دیگر پہلوؤں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مکمل حقائق سامنے آ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔